Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

’اقدامات صرف ٹریلر ، پکچر ابھی باقی ہے‘ آپریشن سندور ختم نہیں ہوا دہشت گردی کیخلاف لڑائی اب قومی دفاعی نظریہ کا حصہ:راج ناتھ سنگھ

Mir Ajaz
Last updated: May 16, 2025 11:11 pm
Mir Ajaz
Share
6 Min Read
SHARE

ایجنسیز

بھج//وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعہ کو گجرات کے بھج ایئر فورس سٹیشن پر فضائیہ کے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “ملی ٹینسی کے خلاف ہندوستان کی لڑائی صرف سلامتی کا معاملہ نہیں ہے، یہ اب قومی دفاعی نظریے کا حصہ بن چکا ہے، اور ہم اس ہائبرڈ اور پراکسی وارفیئر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔”انہوں نے زور دے کر کہا کہ موجودہ جنگ بندی کا مطلب یہ ہے کہ بھارت نے اپنے رویے کی بنیاد پر پاکستان کو پروبیشن پر رکھا ہوا ہے۔ اگر رویے میں بہتری آتی ہے، تو ٹھیک ، لیکن اگر کوئی گڑبڑ ہوئی تو سخت ترین سزا دی جائے گی۔وزیر دفاع نے واضح کیا کہ آپریشن سندور ابھی ختم نہیں ہوا۔ “ہمارے اقدامات صرف ایک ٹریلر تھے، اگر ضرورت پڑی تو ہم پوری تصویر دکھائیں گے۔انہوں نے کہا ‘دہشت گردی پر حملہ کرنا اور اسے ختم کرنا’ نئے ہندوستان کا نیا معمول ہے،” ۔یہ بتاتے ہوئے کہ پاکستان نے ہندوستان کے ذریعہ تباہ شدہ اپنے دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو دوبارہ تعمیر کرنا شروع کر دیا ہے، سنگھ نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)سے مطالبہ کیا کہ وہ اسلام آباد کو دی جانے والی ایک بلین ڈالر کی امداد پر نظر ثانی کرے اور مستقبل میں بھی کوئی مدد فراہم کرنے سے گریز کرے۔انہوں نے کہا”پاکستان جیش محمدتنظیم کے سربراہ مسعود اظہر کو تقریباً 14 کروڑ روپے دینے کے لیے اپنے شہریوں سے وصول کیے گئے ٹیکس کو خرچ کرے گا، حالانکہ وہ اقوام متحدہ کا نامزد دہشت گرد ہے۔” حکومت پاکستان نے لشکر طیبہ اور جیش محمد کے ملی ٹینسی کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کے لیے مالی امداد کا اعلان بھی کیا ہے۔وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو جو قرض دیا ہے اس کا بڑا حصہ ملی ٹینسی کے بنیادی ڈھانچے کی مالی معاونت کے لیے استعمال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا”یقینی طور پر، آئی ایم ایف کی ایک بلین ڈالر کی امداد کا بڑا حصہ دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کی مالی معاونت کے لیے استعمال کیا جائے گا، کیا اسے ایک بین الاقوامی ادارے آئی ایم ایف کی طرف سے بالواسطہ فنڈنگ نہیں سمجھا جائے گا؟ پاکستان کو دی جانے والی کوئی بھی مالی امداد ملی ٹینسی کی مالی معاونت سے کم نہیں ہے۔

ہندوستان آئی ایم ایف کو جو فنڈز دیتا ہے، اسے براہ راست یا بالواسطہ طور پر کسی دوسرے ملک میں ملی ٹینسی یا انفراسٹرکچر بنانے کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔”انہوں نے آپریشن سندور میں ہندوستانی فضائیہ کے موثر کردار کی تعریف کی۔ پاکستان اور پی او کے میں ملی ٹینٹوں کے کیمپوں کو صرف 23 منٹ میں ختم کرنے پر فضائیہ کی تعریف کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ “جب دشمن کے علاقے میں میزائل گرائے گئے تو دنیا نے ہندوستان کی بہادری اور طاقت کی بازگشت سنی”۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی اے ایف نے ملی ٹینسی کے خلاف اس مہم کو آگے بڑھایا، اور آپریشن کے دوران، اس نے نہ صرف دشمن پر غلبہ حاصل کیا، بلکہ ان کا قلع قمع کیا۔سنگھ نے روشنی ڈالی کہ ہندوستان کے لڑاکا طیارے سرحد پار کیے بغیر پاکستان کے ہر کونے کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا”دنیا نے دیکھا کہ کس طرح آئی اے ایف نے ملی ٹینٹوں کے کیمپوں اور بعد میں پاکستان کے ائیر بیسز کو تباہ کیا، آئی اے ایف نے ثبوت دیا کہ ہندوستان کی جنگی پالیسی اور ٹیکنالوجی بدل گئی ہے، انہوں نے نئے ہندوستان کا پیغام دیا کہ ہم صرف جہاز سے درآمد ہونے والے ہتھیاروں اور پلیٹ فارم پر منحصر نہیں ہیں، بلکہ ہندوستان میں تیار کردہ آلات ہماری فوجی طاقت کا حصہ بن چکے ہیں۔” انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں تیار کیے جانے والے ہتھیار بھی ناقابل تسخیر ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے خود براہموس میزائل کی طاقت کو تسلیم کیا ہے، اس میڈ ان انڈیا میزائل نے رات کی تاریکی میں پاکستان کو دن کی روشنی دکھائی، انہوں نے ہندوستان کے فضائی دفاعی نظام کی بھی تعریف کی، جس میں ڈی آر ڈی او کے تیار کردہ آکاش اور دیگر ریڈار سسٹم نے زبردست کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ایک بار پھر یقین ہوگیا ہے کہ ہندوستان کی سرحدیں مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “میں نے دونوں محاذوں پر سپاہیوں میں جوش و جذبے اور حب الوطنی کے اعلی درجے کا مشاہدہ کیا ہے۔ آپریشن سندورکے دوران ہماری افواج نے جو کچھ کیا اس نے ملک کو فخر سے بھر دیا ہے،” ۔وزیر دفاع نے کہا کہ بھج 1965، 1971 اور اب بھی پاکستان پر ہندوستان کی فتح کا گواہ رہا ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
نہانے کے دوران2نوجوان چناب میں غرقاب
خطہ چناب
سکول کی تعمیر میںفنڈس میں خردبرد | استاد، ٹھیکیدار اور دیگر ان کیخلاف مقدمہ درج
جموں
بدھل میں نوجوان کی پرسرار حالات میں موت | پولیس نے معاملہ درج کر لے تحقیقات شروع کردی
پیر پنچال
جموں میں موٹار شیل برآمد
جموں

Related

صفحہ اول

بھارتی فوج کی کارروائی وزیر اعظم کی پختہ سیاسی خواہش کا عکاس:امت شاہ

May 16, 2025
صفحہ اول

آبی معاہدہ فی الحال معطل رہیگا جل شکتی وزارت کا مرکزکے نام مکتوب

May 16, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

سرحد پار کچھ لوگوں کو خوش کرنے کی کوشش: تلبل پروجیکٹ پر محبوبہ مفتی کے بیان پر وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا ردعمل

May 16, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

پہلگام حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کی فوری اور مربوط کارروائی، گزشتہ 48 گھنٹوں میں 6 ملی ٹینٹ جاں بحق

May 16, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?