راولپنڈی//پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ معاشی خود مختاری کے بغیر کوئی دوسری خودمختاری ممکن نہیں ہوسکتی ہے ۔فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ ملک سنگین اقتصادی بحران کے دور سے گذر رہا ہے ۔جنرل باجوا'پاکستانی معیشت: چیلنجز اینڈ وے فارورڈ' کے عنوان سے منعقد سیمینار سے خطاب کررہے تھے ۔فوجی ترجمان نے جنرل باجوا کے حوالے سے ٹوئٹ میں کہا ‘ہم سب کو اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مشکل حکومتی اقدامات کامیاب ہوسکیں۔’ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ماضی قریب میں ایسی مثالیں موجود ہیں جب دیگر ممالک نے ایسے چیلنجز کا مقابلہ کیا اور مشکل فیصلے لینے کے بعد کامیاب ہوئے ۔آرمی چیف نے کہا کہ ہم انشااللہ ان مشکلات سے سرخرو ہو کر نکلیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ مشکل حالات کوئی فرد تنہا کامیاب نہیں ہوسکتا جب تک قوم متحد نہ ہو، وقت آگیا ہے کہ ہمیں ایک قوم بن کر سوچنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے رضاکارانہ طور پر دفاعی بجٹ میں سالانہ اضافہ نہ لینے کے فیصلے سے اپنا کردار کیا اور ہم نے معیشت کی بہتری کے لیے صرف یہی اقدام نہیں کیا۔آرمی چیف نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت نے مشکل فیصلے کیے ہیں لیکن طویل المدتی فوائد کے لیے یہ فیصلے ضروری ہیں اور ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہے ۔یو این آئی