عظمیٰ نیوز سروس
جموں//کمشنر سیکرٹری کوآپریٹو اور مشن ڈائریکٹر ہولیسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروڈکشن (HADP) یشا مدگل نے منگل کو فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز (FPOs) کے کام کاج کا جامع جائزہ لیا۔یشا مدگل نے اقتصادی طوربااختیار بنانے، مارکیٹ تک رسائی بڑھانے اور خطے میں پائیدار کاشتکاری کے طریقوں کو فروغ دینے میں FPOs کے اثرات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا ’’ایف پی اوز، زرعی منظر نامے میں اہم ادارے ہونے کے ناطے، چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کو مضبوط کرنے، انہیں ایک اجتماعی آواز اور جامع ترقی کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں‘‘۔