سرینگر//اقبال کالونی بڈشاہ نگر کے لوگوں نے الزام عائد کیا ہے کہ حکام نے نالیوں کی تعمیر اورسڑکوں پر میکڈم بچھانے کو پس پشت ڈال کر عوام کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔علاقے کے ایک وفد نے اخباری رپورٹروں کو بتایا کہ یہ ستم ظریفی نہیں تو اورکیا ہے کہ بڈشاہ نگر میں نالیاں تعمیر کی گئیں اور سڑکوں پر میکڈم بچھایاگیا لیکن اقبال کالونی جو بڈشاہ نگر کا ہی حصہ ہے اور جہاں لوگوں کی کثیرتعدادرہائش پزید ہے ،وہاں نہ ہی نالیاں تعمیر کی گئیں اورناہی سڑکوں پرتارکول بچھایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نالیوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے سارا پانی مکانوں میں چلا جاتا ہے۔ہاوس نمبر111سے130تک سارے مکان زیرآب ہیں۔گندہ پانی گھروں کی بنیادوں میں چلا جاتا ہے جس کی وجہ سے مکانوں کو شدید نقصان ہوا ہے۔وفدمیں شامل لوگوں نے کہا کہ نٹی پورہ کی یہ واحد کالونی ہے جہاں نا ہی سڑکوں پر تارکول بچھایا گیا اور ناہی نالیاں تعمیر کی گئیں ۔انہوں نے کہا کہ سمجھ نہیں آتا کہ حکام بالا اس علاقے کے لوگوں کیساتھ کیوں سوتیلا سلوک کررہے ہیں ۔