ڈوڈہ //اقبال میموریل سکول بھابور ،ڈوڈہ نے جوش وخروش سے اپنا یوم تاسیس منایا ۔ پریس کے لئے جاری ریلیز کے مطابق اس موقعہ پر سکول کے پرنسپل عمر اقبال نے خطبہ استقبالیہ پیش کرکے سکول کی سالانہ کارکردگی اور حصولیابیوں کو اُجا گر کیا ۔تقریب پر جی ڈی سی ڈوڈہ کے سینئر اسسٹنٹ پروفیسر زالوجی ڈاکٹر وحید خوار بلوان مہمان خصوصی تھے،جنھوں نے اپنے خطاب میں سکول انتظامیہ کی کارکردگی کی کافی سراہنا کیاور سکول کے اُبھرتے ہوئے ذہین طلاب کو ہرشعبہ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی حوصلہ افزائی کی اور اساتذہ سے معیاری تعلیم فراہم کرنے کی صلاح دی۔ تقریب میں ڈاکٹر بلوان کو آن لائن ووٹ سسٹم سے ”موسٹ انسپائرنگ ٹیچر ایوارڈ“ سے نوازا۔سکول کے طلاب نے رنگا رنگ پروگرام پیش کیا ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ سکول ہذا کے طلاب غیر نصابی کاروائیوں میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔سکول کی جانب سے پہلی جماعت سے لیکر پانچویں جماعت تک کے طلاب میں حاضری، صفائی ، نظم و ضبط، باقاعدگی اور مختلف مقابلوں میں شرکت کرنے پر انعامات سے نوازا گیا ۔