سوپور //اقبال مارکےٹ سوپور مےں علاقہ نہر پورہ سوپور کے سےنکڑوں لوگوں نے محکمہ بجلی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے ۔مقامی لوگوں نےکہا کہ اےک ماہ سے قبل ان کے علاقہ کا بجلی ٹرانسفارمر خراب ہے اور تب سے آج تک اس کو ٹھیک کرکے دوبارہ نصب کرنے مےں لیت ولعل کا مظاہرہ کیا جارہا ہے ۔ مقامی با شندہ غلام نبی شاہ نے بتاےاکہ اگر چہ ہم نے خود ٹرانسفارمر کی مرمت کے لئے چندہ جمع کےا تھا اس کے باجوود بھی محکمہ کے اہلکار ٹال مٹول کر رہے ہے ۔ان سردےوں کی اےام مےں ہمےں کافی مشکلات پےش آرہی ہےں۔احتجاجی مظاہرین نے اقبال مارکےٹ سوپور مےں احتجاجی دھرنا دےا جس سے ٹرےفک کی نقل و حرکت کئی گھنٹوں تک متاثر رہی۔ایس ایچ او سوپور نے مظاہرےن کو ےقےن دہانی کی کہ ان کے مطالبات کو محکمہ کے اعلی افسران تک پہنچایا جائے گا جس کے بعد مظاہرین پر امن طور منتشر ہوگئے ۔