کابل//افغانستان کے صوبہ قندھار میں فوج کی ایک کارروائی کے دوران 15 طالبان جنگجو جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
جمعرات کو وزارت دفاع نے یہ اطلاع دی۔
وزارت نے ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ طالبان عسکریت پسند صوبہ قندھار کے ارغن آباد اور ڈانڈ اضلاع میں جمع ہوگئے تھے اور وہ فوج پر حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔