کابل// افغانستان کے صوبے ہلمند کے جنوبی حصہ میں دھماکہ سے7 شہری جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ افغان فورسز نے صوبے ننگرہار میں آپریشن کر کے داعش کے 11دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔افغان میڈیا کے مطابق صوبہ ہلمند میں صبح سڑک کنارے دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے سے شہریوں کو نقصان پہنچا۔دوسری جانب افغان فورسز نے ننگرہار میں داعش دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا۔ جس دوران داعش کے 11دہشت گرد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔حکام کے مطابق ڈسٹرکٹ خوگیانی میں کارروائی کے دوران منشیات بنانے والی فیکٹری کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ صوبہ ہیرات کے مختلف علاقوں میں طالبان کیخلاف کارروائیوں میں 12 جنگجو مارے گئے۔