Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

افغان امن عمل : 11مئی کو انڈونیشیا میں علماء کے اجلاس کی تیاری

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 6, 2018 9:27 pm
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
جکارتہ//انڈونیشیا کی حکومت نے افغانستان، پاکستان اور انڈونیشا کے علما کے سہ فریقی اجلاس کی میزبانی 11 مئی کو جکارتہ میں کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے جس کا مقصد افغان جنگ کا پرامن حل تلاش کرنا ہے۔افغان صدر کے ایک معاون اکرم خپلواک نے اس بات کا انکشاف جکارتہ میں انڈونشیا کے رہنماؤں سے بات چیت کے بعد کیا ہے۔انڈونیشیا کے صدر نے رواں سال جنوری میں علما کے سہ فریقی اجلاس کی تجویز پیش کی تھی۔خپلواک نے اپنے متعدد ٹوٹئر پیغامات میں کہا کہ "افغانستان، پاکستان اور انڈونیشیا کے معروف علماء  اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ "انہوں نے افغانستان میں قیام امن کے لیے انڈونیشیا کی سنجیدہ کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے علما کا ایک 20 رکنی وفد اس اجلاس میں شرکت کرے گا۔انڈونیشیا کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ اس اجلاس میں ہونے والے مباحثے کے بعد ایک متفقہ فتوے کی توقع کرتے ہیں جس کے ذریعے طالبان کو تشدد ختم کر کے کے افغان حکومت کے ساتھ پرامن مذاکرات پر قائل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ وہ توقع کرتے ہیں کہ طالبان کا وفد بھی اس کانفرنس میں شرکت کرے گا۔تاہم طالبان نے پہلے ہی اس مجوزہ کانفرنس کو مسترد کرتے ہوئے علما سے کہا ہے کہ وہ کانفرنس میں شرکت نا کریں۔رواں سال مارچ میں طالبان نے کہا تھا کہ اس اجلاس کا مقصد افغانستان پر حملہ کرنے والی غیر ملکی فورسز کی موجودگی کو قانونی جواز فراہم کرنا ہے، ان کا اشارہ افغانستان میں موجود امریکی فورسز کی طرف ہے۔ بیان میں کہا گیا تھا کہ اس " گمراہ کن" کوشش کا مقصد غیر ملکی قبضے کے خلاف جاری "مقدس جہاد" کو" غیر قانونی" قرار دینا ہے۔بیان میں تنبیہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ "افغانستان میں حملہ کرنے والے کو یہ موقع نا دیں کہ وہ آپ کے نام اور آ پ کی اس (اجلاس) میں شرکت کو اپنے غلط عزائم کی تکمیل کے لیے استعمال کرے۔"انڈونیشیا آبادی کے لحاظ سے دنیا میں سب سے بڑا مسلمان ملک ہے اور تقریباً 26 کروڑ کی آبادی کے اس ملک میں مسلمانوں کی آبادی کا تناسب 87 فیصد ہیں۔افغانستان کے عہدیدار طالبان کے خلاف انڈونیشیا کے علماء￿  کی حمایت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔پاکستان نے بھی انڈونیشیا کی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے سہ فریقی اجلاس کی تجویز کا خیر مقدم کیا ہے۔ پاکستان پر الزام عائد کیا جاتا ہے کہ وہ طالبان کی حمایت کرتا ہے تاہم اسلام آباد افغان طالبان کی حمایت کرنے کے الزام کو مسترد کرتا ہے اور اس کا موقف ہے کہ پاکستان کے استحکام کے لیے ہمسایہ ملک میں امن ضروری ہے۔دوسری طرف طالبان کا موقف کہ وہ اس وقت تک لڑائی ختم کر کے افغان حکومت سے بات چیت شروع نہیں کریں گے جب تک غیر ملکی فورسز افغانستان نے نکل نہیں جاتی ہیں۔افغانستان کے 407 اضلاع میں سے نصف پر یا تو باغیوں کا کنٹرول ہے یا وہاں لڑائی جاری ہے اور حالیہ ہفتوں میں انھوں نے اپنی عسکری کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ دوسری طرف افغان فورسز نے امریکی فورسز کی فضائی مدد کے ساتھ ملک بھر میں عسکریت پسندوں کے خلاف اپنی کارروائیاں بھی تیز کر دی ہیں۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کو اب انصاف ملے گا: منوج سنہا
تازہ ترین
کولگام میں امرناتھ یاترا قافلے کی تین گاڑیاں متصادم: 10 سے زائد یاتری زخمی
تازہ ترین
امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 7 ہزار 49 یاتریوں کا بارہواں قافلہ روانہ
تازہ ترین
13 جولائی: پائین شہر کے نوہٹہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں پابندیاں عائد، لیڈران گھروں میں نظر بند

Related

برصغیر

غیر قانونی تبدیلی مذہب کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا:یوگی

July 12, 2025
برصغیر

احمدآباد طیارہ حادثہ | رپورٹ میںایندھن کے معاملے پر حیران کن انکشافات

July 12, 2025
برصغیر

دہلی میں 4منزلہ عمارت گرنے کا المناک حادثہ | 2 ہلاک، 8زندہ نکالے گئے | امدادی کارروائیاں جاری

July 12, 2025
برصغیر

مینوفیکچرنگ شعبہ ہندوستان کی سب سے بڑی طاقت | 51ہزار لوگوں میں تقررنامے تقسیم حکومت کی توجہ نجی شعبے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے پرمرکوز :مودی

July 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?