کابل//افغانستان کے شمال مغربی صوبہ ہیرات میں ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق صوبے ہیرات میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو فوراً قریبی اسپتال منتقل کیا جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں گھیرے میں لیکر دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے ہیں۔
دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔