میمانہ //شمالی افغانستان کے فریاب صوبہ میں 13 جنوری کو ہوئے ہوائی حملے میں 11 جنگجو ہلاک ہوگئے ۔ یہ اطلاع پیر کے دن شمالی ریجن کے فوجی ترجمان محمد حنیف رضائی نے دی۔ ترجمان نے بتایا کہ 13 جنوری کو دوپہر میں خواجہ سبزپوش ضلع میں بدغشی گاؤں میں یہ حملہ انجام دیا گیا جس میں 11 جنگجو حملے کی جگہ پرہی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ یہ رپورٹ ژنہوا نے دی ہے ۔ اس حملے کے تعلق سے طالبان کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں ہوا ہے ۔یو این آئی