Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

افغانستان کے ہلمند صوبہ میں امریکی فضائی حملے، 30 شہری ، 16طالبان جنگجو ہلاک

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 30, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
ہلمند//صوبائی حکام کے مطابق مرنے والوں میں 30 عام شہریوں کے علاوہ 16 طالبان جنگجووں بھی شامل ہیں تاہم اس دعوے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔افغانستان کے صوبہ ہلمند میں کیے جانے والے امریکہ کے ایک فضائی حملے میں کم از کم 30 عام شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ہلمند کے گورنر محمد یاسین خان نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ فضائی حملہ ہلمند کے جنوبی ضلعے گرمسیر میں کیا گیا تھا جس میں ہلاک ہونے والوں میں طالبان جنگجو اور عام شہری دونوں شامل ہیں۔گورنر نے بتایا ہے کہ علاقے میں افغان سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان لڑائی ہو رہی تھی جس میں مدد کے لیے افغان فورسز نے امریکی فوج سے فضائی مدد طلب کی تھی۔صوبائی حکام کے مطابق مرنے والوں میں 30 عام شہریوں کے علاوہ 16 طالبان جنگجووں بھی شامل ہیں تاہم اس دعوے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔البتہ صوبائی گورنر کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے میں 16 طالبان ہلاک ہوئے ہیں جب کہ مرنے والے عام شہریوں کی تعداد کے تعین کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جس عمارت پر بمباری کی گئی وہاں مبینہ طور پر جنگجووں نے اسلحہ ذخیرہ کیا ہوا تھا جس کے پھٹنے سے عام شہریوں کی ہلاکت ہوئی۔ایک علاقہ مکین محمد اللہ نے   بتایا ہے کہ جھڑپیں منگل کی شب شروع ہوئی تھیں جس کے دوران غیر ملکی فوجی طیاروں نے علاقے پر بمباری کی جو جمعرات کو ختم ہوگئی۔محمد اللہ نے بتایا کہ بمباری سے اس کے بھائی کا گھر بھی تباہ ہوا ہے اور گاؤں میں بمباری سے مرنے والوں میں خواتین اور کم از کم 16 بچے بھی شامل ہیں۔گاؤں کے ایک اور رہائشی فدا محمد نے 'رائٹرز' کو بتایا ہے کہ دھماکے سے کئی مکانات زمیں بوس ہوگئے ہیں جن کے ملبے تلے دبے کئی افراد کو تاحال نہیں نکالا جاسکا ہے۔فدا محمد نے بتایا کہ جس علاقے میں بمباری کی گئی وہ طالبان کے کنٹرول میں ہے لیکن ان کے بقول تمام مرنے والے عام شہری ہیں۔افغانستان میں تعینات نیٹو مشن کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ علاقے میں افغان فورسز اور ان کے امریکی مشیروں پر راکٹ گرینیڈ اور مشین گنوں سے لیس طالبان جنگجووں نے حملہ کیا تھا جس پر فضائی مدد طلب کی گئی۔ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فضائی حملے کے وقت زمین پر موجود سپاہیوں کو علاقے میں عام شہریوں کی موجودگی کا علم نہیں تھا اور انہیں نہیں معلوم تھا کہ طالبان جن عمارتوں کی اوٹ سے فائرنگ کر رہے ہیں ان میں عام شہری بھی موجود ہیں۔کابل میں تعینات امریکی فوج کے ایک ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ بمباری امریکی طیارے نے کی تھی جسے طالبان کے حملے کے بعد زمین پر افغان سکیورٹی فورسز نے اپنی مدد کے لیے طلب کیا تھا۔ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی فوج غلط اہداف کو نشانہ بنانے سے متعلق ہر الزام کی سنجیدگی سے تحقیقات کرتی ہے تاکہ غلطیوں سے سبق سیکھا جاسکے اور کارکردگی بہتر بنائی جاسکے۔افغانستان میں مقامی اور غیر ملکی فورسز کی کارروائیوں میں عام شہریوں کی ہلاکت کے واقعات تواتر سے پیش آتے رہے ہیں جس پر ماضی میں افغان حکومت بھی سخت برہمی ظاہر کرتی آئی ہے۔گزشتہ ماہ ہی اقوامِ متحدہ نے کہا تھا کہ رواں سال کے ابتدائی نو ماہ میں فضائی حملوں میں مرنے والے عام افغان شہریوں کی تعداد 2009ء کے بعد سے کسی بھی سال کے دوران ہلاک ہونے والے عام شہریوں سے زیادہ ہے جس سے صورتِ حال کی سنگینی کا اندازہ ہوتا ہے۔ادھر افغان دارالحکومت کابل میں برطانوی سیکورٹی کمپنی پر حملے میں کم از کم 10افراد ہلاک اور 19زخمی ہوگئے ۔ حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی ہے ۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق کابل کے مشرقی حصہ میں طالبان کی جانب سے کیے گئے حملے میں برطانوی سیکورٹی کمپنی کو نشانہ بنایا گیا۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق اس دوران حملہ آووروں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔کابل پولیس چیف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکورٹی کمپنی افغان سیکورٹی فورسز کو تربیب فراہم کرتی ہے ۔سیکورٹی کمپنی نے بھی حملے کی تصدیق کی ہے ۔ایجنسیز
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ممبئی ٹرین دھماکہ معاملہ | مہاراشٹر حکومت نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا
برصغیر
دہلی میں موسم کے مزاج میں بدلائو | کئی علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش
برصغیر
اپوزیشن کا زبردست ہنگامہ | لوک سبھا کی کارروائی دوسرے دن بھی ٹھپ
برصغیر
آئی ایم ڈی نے جموں و کشمیر کے 12 اضلاع میں الرٹ جاری کیا
تازہ ترین

Related

برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

اپوزیشن کے ہنگامے کے سبب لوک سبھا کی کارروائی دوسرے دن بھی ٹھپ

July 22, 2025
برصغیرتازہ ترین

جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دینے کے مطالبے پر کانگریس کا جنتر منتر پر مظاہرہ

July 22, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اولکشمیر

ریاستی درجہ بحالی کا مطالبہ :کانگریس نے کبھی بھی تعاون نہیں مانگا:وزیراعلیٰ عمرعبداللہ

July 22, 2025
برصغیرتازہ ترینکشمیر

لیفٹیننٹ گورنر نے ملی ٹینسی سے متاثرہ خاندانوں کیلئےمخصوص ویب پورٹل کا افتتاح کیا

July 22, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?