کابل// افغانستان کے شمالی سمانگن کے دارصوف بالا ضلع میں منگل کو کوئلہ کے کان میں ہوئے دھماکے میں سولہ لوگوں کی موت ہوگئی۔صوبائی پولیس کے سربراہ سیف اللہ نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ سیف اللہ نے بتایا کہ یہ واقعہ منگل کو دوپہر میں پیش آیاتھا اور اب تک چھ لاشیں برآمد کی جاچکی ہیں۔ باقی دس لاشوں کی تلاش جاری ہے ۔ افسران نے بتایاکہ جانچ جاری ہے ۔اس درمیان مقامی لوگوں نے بتایا کہ دھماکے کے دوران تیس سے زیادہ مزدور وہاں موجود تھے ۔ڈپٹی صوبائی گورنر سبط اللہ سمانگانی نے حالانکہ کوئلہ کانوں کے اندر ہوئے واقعہ کیلئے غیر قانونی کانکنی، سلامتی کے طریقوں اور ضروری آلات کی کمی کو ذمہ دار قرار دیا ہے ۔افسران نے بتایا ہے کہ ‘‘گزشتہ کچھ برسوں سے سلامتی کے طریقوں میں لاپروائی اور غیرقانونی کانکنی کو نظرانداز کرنے کی وجہ سے کانکنوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئی ہیں۔‘‘