Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

افغانستان میں قیامِ امن : بھارت کا تعاون درکار : پاکستان

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 12, 2018 2:47 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
 اسلام آباد //پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیامِ امن صرف پاکستان کی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ اس کے لیے علاقائی ممالک سمیت بھارت کا تعاون بھی درکار ہے۔پاکستان کے وزیرِ خارجہ نے یہ بات پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ  سوالات کے دوران پاکستان کی خارجہ پالیسی سے متعلق ایک بیان میں کہی۔وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں قیامِ امن کے حصول کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔لیکن ان کے بقول یہ صرف پاکستان ہی کی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ اس مقصد کے لیے افغانستان کے ہمسایہ ممالک ازبکستان، تاجکستان، ایران اور چین کے علاوہ بھارت کا بھی تعاون ضروری ہے۔وزیرِ خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام علاقائی ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور چوں کہ بھارت بھی افغانستان میں موجود ہے اس لیے اس مقصد کے لیے بھارت کا تعاون بھی چاہیے ہوگا۔پاکستان ماضی میں بھارت کی افغانستان میں موجودگی سے متعلق تحفظات کا اظہار کرتا رہا ہے۔ لیکن وزیرِ خارجہ کا تازہ بیان پاکستان کے ماضی کے موقف کے برعکس ہے۔یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب رواں ہفتے ہی کابل میں افغانستان سے متعلق سہ فریقی اجلاس ہونے والا ہے جس میں افغانستان، چین اور پاکستان کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔پیر کو اسمبلی میں اپنے خطاب میں شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ افغانوں کے درمیان بات چیت کے ذریعے ہی مفاہمت کے عمل کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے جس میں ان کے بقول پیش رفت ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ افغانستان میں قیامِ امن کی کوششوں میں امریکہ، افغانستان، پاکستان اور افغان طالبان سب شامل ہیں اور ان سب کی خواہش ہے کہ مل بیٹھ کر گفت و شنید سے بات کو آگے بڑھایا جائے۔وزیرِ خارجہ نے وزیرِ اعظم عمران خان کے نام لکھے گئے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خط کا ذکر کرتے ہوئے ایوان کو بتایا کہ امریکی صدر نے پاکستان سے افغانستان میں امن و مصالحت کے عمل کو آگے بڑھانے میں تعاون کی درخواست کی ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس معاملے میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے اور اس مقصد کے لیے دوحا اور متحدہ عرب امارات میں کچھ ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں۔انہوں نے ایوان کو بتایا کہ پاکستان اس عمل کو آگے بڑھانے میں امریکہ کے خصوصی ایلچی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد کی مدد کر رہا ہے اور وہ بھی پاکستانی حکام سے مشاورت کر رہے ہیں۔خلیل زاد نے گزشتہ ہفتے ہی پاکستان کا دورہ کیا تھا جس کے دوران انہوں نے پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان، وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اور پاکستان کی فوجی قیادت سے ملاقاتیں کی تھیں۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پولیس نے اندھے قتل کا معاملہ24 گھنٹوں میں حل کرلیا | شوہر نے بیوی کے ناجائز تعلقات کا بدلہ لینے کیلئے مل کر قتل کیا
خطہ چناب
کشتواڑ کے جنگلات میں تیسرے روز بھی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری ڈرون اور سونگھنے والے کتوں کی مدد سے محاصرے کو مزید مضبوط کیا گیا : پولیس
خطہ چناب
کتاب۔’’فضلائے جموں و کشمیر کی تصنیفی خدمات‘‘ تبصرہ
کالم
ڈاکٹر شادؔاب ذکی کی ’’ثنائے ربّ کریم‘‘ تبصرہ
کالم

Related

برصغیر

نِیٹ۔یو جی 2025 کے نتائج:سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے والی عرضی خارج

July 4, 2025
برصغیر

ٹی اینڈٹی میں وزیراعظم کاپرتپاک خیرمقدم | مودی نے ہندوستانی تارکین وطن کے رول کوسراہا

July 4, 2025
برصغیرتازہ ترین

نیٹ یوجی 2025کے نتائج کو چیلنج کرنے والی درخواست پر غور کرنے سے عدالت عظمیٰ کا انکار

July 4, 2025
برصغیرتازہ ترین

ملک کی سالمیت کی جب بات آتی ہے تو آپریشن سندور ایک واضح مثال ،سوراج کو بچانے کیلئے لڑنے کی ضرورت ہے تو ہم لڑیں گے:امیت شاہ

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?