کابل//افغانستان کے مغربی صوبے بادغیس میں طالبان کے تازہ حملوں میں 16 افغان پولیس اہلکار اور 2 شہری جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔اطلاعات کے مطابق افغان حکام نے بتایا کہ قندھار صوبے میں ہوئے اس حملے کے دوران 4 سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے ، اغوا کیے جانے والے افراد ایک تعمیراتی منصوبے پر کام کر رہے تھے ، ان میں ٹیکنیکل اسٹاف، خانساماں اور ڈرائیورز بھی شامل ہیں، طالبان نے اس کارروائی کی ذمے داری قبول کر لی ہے ، عید کے دنوں میں 3 روزہ جنگ بندی کے بعد طالبان نے اپنی کارروائیوں میں اضافہ کردیا ہے ۔یاد رہے جمعرات کے روز بھی طالبان کے حملوں میں افغانستان کے 4 صوبوں میں 38 افغان اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے ، افغان سیکیورٹی فورسز نے داعش کے خلاف آپریشن میں 23 جنگجو ہلاک کردیئے تھے ۔آپریشن ننگرہار سے منسلک تحصیلوں آچین، دہ بالا، ہوگیانی اور کنار کی تحصیل سوکائی میں داعش کے خلاف کیا گیا۔ حکام نے ان پرتشدد حملوں کی ذمے داری طالبان پر عائد کر دی۔افغانستان کی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ننگرہار سے منسلک تحصیلوں آچین، دہ بالا، ہوگیانی اور کنار کی تحصیل سوکائی میں داعش کے خلاف آپریشن کیا گیا۔یو این آئی