چاریکار//افغانستان کے مشرقی صوبے میں منگل کی رات شدید بارش کے بعد آئے سیلاب میں کم از کم 25 افراد کی موت ہوگئی اور 40 دیگر زخمی ہوگئے۔
سرکاری ترجمان وحیدہ شاہکار نے کہا،”منگل کی رات شدید بارش کے بعد آئے سیلاب کا پانی صوبے کے وسطی علاقے میں ایک رہائشی علاقے میں گھس گیا جس میں کم از کم 25 لوگوں کی موت ہوگئی اور 40 سے زیادہ زخمی ہوگئے“۔
سیلاب میں 10 سے زیادہ مکان تباہ ہوگئے اور زرخیز زمین بھی خراب ہوگئی۔