کابل// افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خود کش کار بم دھماکہ میں ایک شخص ہلاک اور 14 افراد زخمی ہوگئے ۔ ابھی تک کسی گروپ نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔ یہ حملہ صدر اشرف غنی کے ذریعہ طالبان کو امن مذاکرات کے لئے مدعو کرنے کے دو ماہ بعد اور کابل کے وسط میں ایمبولینس میں ہوئے بم دھماکہ کے ایک ماہ بعد ہوا ہے ۔ پولیس کمانڈر بسم اللہ طبان نے خودکش بم دھماکہ کی تصدیق کی ہے لیکن انہوں نے کہا کہ اس کے بارے میں تفصیلی معلومات ابھی تک دستیاب نہیں ہو سکی ہیں۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے بتایا کہ کابل کے قابل بائی علاقہ میں کار بم دھماکہ میں ایک شخص جاں بحق اور 14 افراد زخمی ہوگئے ۔ انہوں نے کہا کہ اس دھماکہ کی زد میں آنے والے تمام لوگ عام شہری ہیں۔رائٹر