کابل//افغانستان کے صوبیننگرہار میں ڈرون حملے میں داعش کے 15 دہشت گرد جب کے صوبے بلخ میں فضائی حملے میں 35 طالبان جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگر ہار کے علاقے حسکا مینا میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو گزشتہ شب امریکی ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں داعش کے 15 جنگجو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کے 40 سے زائد زخمی ہیں۔ اسی طرح صوبے بلغ میں کیے گئے فضائی حملے میں 35 طالبان ہلاک ہو گئے۔ دونوں حملے انٹیلی جنس بنیادوں پر کیے گئے جس کے بعد زمین پر موجود افغان کمانڈوز نے زخمی جنگجوؤں کو حراست میں لے کر علاقے کو کلیئر کروایا۔امریکی فضائی حملوں میں طالبان اور داعش جنگجوؤں کے ٹھکانوں اور اسلحہ و بارود کے ذخیرے کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا۔ فضاء میں بارود کی بو پھیل گئی اور جگہ جگہ آگ کے دھوئیں اٹھتے نظر آرہے ہیں۔ اتحادی بری فوج نے زمینی علاقہ کلیئر کروانے کے بعد ریسکیو ادارے کی جانب سے علاقے کی صفائی کا کام جاری ہے۔واضح رہے افغانستان میں اتحادی افواج کا داعش اور طالبان کے خلاف جاری آپریشن میں تیزی طالبان کی جانب سے آپریشن ’ الخندق ‘ کے اعلان کے بعد ہوا ہے۔ طالبان نے اپنے سالانہ الخندق آپریشن میں غیر ملکی سیکیورٹی اہلکاروں، فوجی تنصیبات اور دیگر سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنانے کا عندیہ دیا تھا۔