سرینگر //بارہویں جماعت کے نتائج میں افضل گورو کے بیٹے نے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔غالب گورو نے میڈیکل سٹریم میں تمام مضامین میں ڈسٹنکشن حاصل کرکے 90فیصد سے زیادہ نمبرات حاصل کئے ہیں۔وہ ڈاکٹر بننا چاہتا ہے۔ادھر برہان وانی کے بھائی نے بھی امتحانات میں بہترین کارکردی کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے بھی ڈسٹنکشن حاصل کر کے قریب 390نمبرات حاصل کئے ہیں۔