تھوتھوکوڈی(تملناڈو)// کانگریس کے جموں و کشمیرمیں آرمڈ فورسیز (اسپیشل پاورس)ایکٹ (افسپا)کو ختم کرنے کے وعدے کو بی جے پی کے صدر امت شاہ نے فوج اور فوجیوں کی حوصلہ شکنی قرار دیا۔ شاہ نے انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا،‘پاکستان نے پلوامہ میں 40 جوانوں کو ہلاک کردیا، ہماری فوجوں نے سرحد پار قربانی کا بدلا لیا۔ دوسری طرف کانگریس اور ڈی ایم کے رہنما چاہتے ہیں کہ ہم پاکستان کے ساتھ بات چیت کریں’۔