Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

افسپا کو جانا چاہیے!

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 24, 2018 1:30 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
9 Min Read
SHARE
 گزشتہ دنوں حکومت ِہند نے پارلیمنٹ میں صاف لفظوں میںاعلان کردیا کہ وادی ٔکشمیر میں نافذالعمل آرمڈفورسزاسپیشل پاورز ایکٹ( افسپا) کو ہٹانے یا اس میں ترمیم کر نے کی کوئی تجویز مرکز کے زیر غور نہیں ہے۔ سرکاری سطح پر اس وضاحت سے بلاشبہ یہ عیاں ہوتا ہے کہ فورسز کو کشمیر میں عسکریت مخالف آوپر یشنز کے نام سے افسپا جن غیرمعمولی اختیارات سے لیس کرچکاہے ،اُن میں مستقبل قریب میں کوئی پھیربدل ہوگا اورنہ اس ایکٹ کے نفاذ پر نظر ثانی ہونے کی کوئی اُمید کی جانی چاہیے۔ اس بیان سے بین السطور یہ بھی مترشح ہوتاہے کہ مرکز کشمیر میں ایک غیر معینہ مدت تک بدامنی اور سیاسی بے چینی کے حالات سے نپٹنے کے لئے بدستور ا س قانون کا سہارا لیتا رہے گا ۔ مزیدبرآں یہ کہ وہ اعتدال نواز آوازیں جو افسپا کو کشمیر سے واپس لئے جانے کے لئے مختلف گوشوں سے اٹھتی رہی ہیں ، ماضی کی طرح مستقبل میں بھی ان کی کوئی سنوائی ہوگی نہ پذیرائی۔ کشمیر میںافسپا کا متواتر نفاذ روزِاول سے ہی ایک متنازعہ فیہ معاملہ بنا۔ غور سے دیکھئے تو اس ڈرکیولائی قانون کے بارے میں اس وقت دو مکاتب فکر پائے جاتے ہیں:پہلا مکتب ِفکر دلی اور ریاست میں اس کے ہم خیال سیاست کاروں پر مشتمل ہے ۔ یہ لوگ کشمیر کے بارے میں اس بات کے قائل ہیں کہ یہاں اصل مسئلہ’’ سر حد پار دہشت گردی‘‘ ہے ، اس کا مقابلہ کر نے کے لئے وردی پوشوں کو بے پناہ اختیارات دینا قرین عقل ہے۔ بالفاظ دیگر یہ طبقۂ خیال گولی اور گالی سے بازی جیت جانے کافلسفہ رکھتاہے ، لہٰذا افسپا کے سبب جنت بے نظیر کا مسلسل حالت ِ جنگ میں لٹنے اور پٹنے سے اس طبقہ کی جبین ِانسانیت پر کوئی بل نہیں پڑتے۔دوسرا مکتب ِ فکر مزاحمتی عناصر پر مشتمل ہے جو کشمیر کاز کو ایک ناقابل تردید حقیقت مانتے ہیں اور اس کا منصفانہ سیاسی حل ڈھونڈ نکالنے کے لئے متحرک ہیں ۔ ان کی مستقل شکایت یہ ہے کہ دلی کسی موزون کشمیر حل کے بجائے برسوں پہلے کشمیر میں افسپا کے نفاذ کر کے یہاں سات لاکھ فوجی نفری تعینات کر کے موج منارہی ہے کیونکہ اس کی پالیسی کا مرکزی نکتہ یہ ہے کہ طاقت کے بل پر کشمیر کاز کی آواز دبائی جائے۔ یوں مرکز اصل سیاسی قضیہ کی نفی کرکے مسئلہ کشمیر کو محض امن وقانون کامسئلہ گردانتا جا رہا ہے اورا س سے گولی اور گالی سے چھٹکارا پا نے میں مرکز کو کوئی قباحت نظرنہیں آتی ۔دلی کے یہ ناقدین برملا کہتے ہیں کہ افسپا ننگ ِانسانیت سیاہ قانون ہے جو نہ صرف جمہوریت کی مٹی پلید کر تا جارہاہے بلکہ اس نے کشمیری عوام کے دن کا چین اور رات کا آرام چھینا ہوا ہے ۔عسکریت پر قابو پانے کے عنوان سے اس قانون کا کیا دھرا فقط یہی ہے کہ اس نے آج تک یہاں جھڑپوں اور معرکوں کوجنم دیا ، جن میں صرف لوگ کٹ مرتے رہے، معلوم ونامعلوم قبریںسجتی رہیں ، بستیاں اُجڑتی رہیں ، بازار جلتے رہے، معاش گاہیں بھسم ہوتی رہیں ،بیواؤں ، نیم بیواؤں ، یتیموں ، زخمیوں، اپاہجوں کی ایک کثیر فوج جابجا جمع ہوتی رہی ، جیلیں اور تعذیب خانے آباد ہوتے رہے، تعلیم وتدریس کا نور ماند پڑتا رہا اور بہ حیثیت مجموعی سیاسی گھٹن اور نفسیاتی دباؤ کاایک ایسا مردم بیزار ماحول تقویت پاتارہا جس میں کشمیری نوجوان خود کو گھرا پاکر اب بھی عسکریت پسندی کی راہ اختیار کر رہے ہیںاور مرنے مارنے پر تُلے ہوئے ہیں ۔ یہ بات بلا خوف تردید کہی جاسکتی ہے کہ اس اندھے قانون نے کشمیر کے طول وعرض میں جان ومال کے زیاں کے علاوہ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کی وہ ناقابل بیان تاریخ رقم کی جس کالفظ لفظ دردوکرب کی منہ بولتی داستان ہے ۔ بنابریں نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی نے اقتدار کی کرسی سنبھالنے سے قبل اپنے اپنے انتخابی منشوروں میں رائے دہندگان کورجھانے کے لئے بار باراپنا وعدہ دہرایا کہ ہم آرمڈفورسزاسپیشل پاورزایکٹ کو ہٹواکر ہی دم لیں گے لیکن دلی کے سامنے چونکہ ان کی ایک بھی نہ چلی اس لئے حق بات یہ ہے کہ ان کے یہ وعدے مواعید محض سنہرے خواب ثابت ہوتے رہے ۔ آج کی تاریخ میں افسپا کشمیر میں ایک ناقابل تردیدحقیقت کی حیثیت رکھتاہے۔ اس ناپسندیدہ قانون کے بارے میں کڑواسچ یہ بھی ہے کہ گرچہ حکومت ِہند اور وقت وقت کی ریاستی حکومتوںکی سوچ سے اس کے وجوب اور عدم وجوب کے حوالے سے تضاد آرائیاں ظاہر ہوتی رہیں،تاہم فورسزکی بالائی صف اس کالے قانون کو صحیفۂ آسمانی تک ہونے کا درجہ یتی چلی آ رہی ہے ، یہ لوگ اس سنگ دل قانون کو کشمیر میں کالعدم قرار دینے کے حوالے سے باربار اپنے تحفظات ظاہر کر تے ر ہے ہیں۔ بایں ہمہ ایمنسٹی انٹرنیشنل اور بشری حقوق کے علمبردار دیگر عالمی ادارے کشمیر میں اس قانون کے تسلسل وتواتر پر انگشت بدندان ہیں ، وہ اسے کالا قانون ، لاقانونیت کا قانون، انسانی حقوق کا اَزلی دشمن ، جمہوری اقدار کا مخالف جتلاتے ہیں اور آئے روز اسے کالعدم قرار دینے کی تاکیدیںاور اپیلیں کر تے ہیں ۔ اتناہی نہیں بلکہ بھارت کی سول سوسائٹی بھی بیک بینی ودوگوش وادی ٔ کشمیر میں افسپا کو انسانی حقوق کی پامالیوں کا ذمہ دار ٹھہراکر اسے واپس لینے کے لئے تحریری وتقریر ی مہمیں چلا تی رہی ہیں مگر بے سُود۔ سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ جنہوں نے پانی ، سڑک ، بجلی اور نالی کے لئے ووٹ مانگا، وہ بھی اپنے عہد حکومت میں لگاتار نئی دلی میںا پنے سیاسی اتحادی کانگریس کی فہمائشیں کر نے سے باز نہ رہے کہ افسپا کو کلی طور نہ سہی کم ازکم تجرباتی بنیادوں پران اضلاع سے تو واپس لے لوجہاں امن وقانون کے حالات قدرے بہتر ہیں لیکن اُن کی اَن سنی کی گئی۔اگرچہ ایک آدھ موقع پر سابق وزیرداخلہ پی چدمبرم نے افسپا کو ہٹائے جانے کا واضح اشارہ بھی دیا مگر بات صرف ہوائی قلعے تک محدود رہی ۔ اس وقت جب کہ مودی سرکار مر کز میں بر سر اقتدار ہے، افسپا کا کشمیر سے ہٹائے جانے کا سوچنا دیوانے کی بڑ ہی کہلا ئے گی لیکن اپنی ایک بات کی طرف وزیراعظم کی دھیان ضرور مبذول ہونی چاہیے کہ انہوں نے لال قلعے کی فصیل سے قوم کو اپنے خطاب میں کشمیر پالیسی کے باب میں خود ایک بہترین سجھاؤ دیا تھا کہ کشمیر سمسیا کا حل نہ گولی نہ گالی ہے، بلکہ کشمیر کاحل توکشمیر یوں کو گلے لگانے سے ہوگا ۔ واقعی ان کے بھاشن کا یہ اہم جملہ اپنی اہمیت ، افادیت، حقیقت کا گواہ بن کر کشمیر میں امن واَمان کی بہاریں پھرسے لانے کا موجب ہوسکتا ہے بشرطیکہ مودی جی اولین فرصت میں افسپا کو کشمیر سے واپس لینے کا ایک نقش ِراہ مرتب کر کے یہ تاثرد یں کہ وہ اہل کشمیر کو گلے لگانے میں پہل کر نے کو تیار ہیں ۔ قرین عقل بات یہ ہے کہ جس کسی روٹھے کو منانے، گلے لگانے ، اپنانے کا راستہ اختیار کیاجانا مقصود ہو ،تو ضروری ہے کہ اپنی بانہیں کھول کر آگے بڑھنے سے قبل فریق مخالف سے اُسے کوئی ترغیب یا بحالیٔ اعتماد کا کوئی ایسا اقدام نظر آئے تاکہ وہ یہ اخذ کر سکے کہ میرے لئے کھلی بانہوں سے استقبال ہوگا۔ افسپا کو کالعدم قرارد ینا اس بابت ایک تاریخ ساز  اقدام ثابت ہوگا ۔  
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گنڈ کنگن میں سڑک حادثہ،ڈرائیور مضروب
تازہ ترین
جموں میں چھ منشیات فروش گرفتار، ہیروئن ضبط: پولیس
تازہ ترین
مرکزی حکومت کشمیر میں تجرباتی، روحانی اور تہذیبی سیاحت کے فروغ کیلئے پرعزم: گجیندر سنگھ شیخاوت
تازہ ترین
خصوصی درجے کیلئے آخری دم تک لڑتے رہیں گے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
تازہ ترین

Related

اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?