سرینگر//نیشنل کانفرنس کے ترجمان آغا روح اللہ نے انسانی حقوق کے عالمی دن پر کہا ہے کہ دنیا میں اس وقت ریکارڈ توڑ بلکہ ہر روز انسانی حقوق کی دھجیاں اُڑا ئی جارہی ہیں ۔ لوگوں کے دلوں کاسکون چھینا جارہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جمہوری اور آئینی حقوق بھی پامال کئے جارہے ہیںجو عالم انسانیت کے لئے ایک المیہ اور سوالیہ کے ساتھ ساتھ ایک لمحہ فکریہ بھی ہے ۔آغا روح اللہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے 1990 سے 1996 تک ریاست خصوصاً وادی میں جو انسانی حقوقوں کی پامالیاںہوئی انسانیت بھی کانپ اُٹھ رہی ہے اور رہتی دنیا تک ان بدترین اور ناقابل فراموش انسانیت سوز داستانیں فراموش نہیں کی جاسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خونین واقعات ، تلاشیاں ، توڑ پھوڈ، نوجوانوں کے ساتھ ناانصافیاں اور دباؤ کا ماحول پیدا کیا گیا جس کی وجہ سے نوجوان پود غیر یقینیت اور مایوسی کا شکار ہے ۔روح اللہ کے مطابق افسپا کے تحت یہاں بے گناہ شہریوں کی ہلاکتیںکی جارہی ہیں جو ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے دنیا کے تمام امن پسند ممالک خصوصاً عالمی اور ملکی بشری حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ دنیا میں بشری حقوق کی پامالیوں کو روکنے کے لئے جنگی بنیادوں پراقدام کریںتاکہ معصوم اور بے گناہ لوگوں کا قتل عام روکا جائیں۔