Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

افسرشاہی کے کام کاج پر سیاستدانوں کاواویلا مچانا عبث: فاروق خان

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 15, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
سرینگر// جموں و کشمیرکے لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق احمد خان نے کہا ہے کہ جو سیاستدان شہری ہلاکتوں اور نوکر شاہی کے کام کاج سمیت مختلف امور کے بارے میں شور مچا رہے ہیں انہیں اپنے دور میں واپس جانا چاہیے اور اپنے گریباں میں جھانک کر یہ دیکھنا چاہیے کہ انہوں نے اپنے دور میں کیا کیا ہے اور اب گورنر انتظامیہ کیا کررہی ہے۔ کے این ایس کے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے فاروق احمد خان نے کہا کہ سیاستدان جن واقعات اور معاملات پر شور مچا رہے ہیں انہیں اپنے دور کی کارکردگی کا  جائزہ لینا چاہیے کہ انہوں نے ماضی میں کیا کیا تو پھر انہیں اپنے سوالات کا بہترین جواب ملے گا۔انکا کہنا تھا کہ سیاسی لیڈران اپنے سیاسی فائدے کے لیے سیاسی بیانات دے سکتے ہیں کیونکہ انہیں بھی اظہار رائے کا حق حاصل ہے لیکن جموں کشمیر کی عوام مکمل طور بیدار ہے اور عوام سب کچھ جانتی ہے تاہم انہوں نے تنقید کرنے والوں کو مشورہ دیا کہ سیاستدان اپنا کام کریں لیکن انتظامیہ اور فورسز کو اپنا کام کرنے دیں۔فاروق خان نے مرکزی حکومت کی حالیہ آؤٹ ریچ پروگرام کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت تھا، جب مرکز سے کوئی بھی کشمیر کا دورہ نہیں کرتا تھا لیکن اب آؤٹ ریچ پروگرام کا عمل نتیجہ خیز ثابت ہو رہاہے کیونکہ مرکزی وزراء کے دورے کے دوران لوگوں نے جو بھی مطالبات انکے سامنے رکھے مرکزی وزراء نے انہیں اس سے دوگنا دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ جیسے زراعت کے لیے انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ اسکیم کا اعلان کیا گیا تھا جس کے تحت جموں کشمیر میں آج تک کوئی پروجیکٹ شروع نہیں کیا گیا ہے لیکن وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر کے حالیہ آؤٹ ریچ پروگرام کے دوران انہوں نے اس اسکیم کے تحت ایک بڑے پروجیکٹ کا اعلان کیا اور اس طرح کے پروجیکٹوں کی عمل آوری ناممکن تھی لیکن اب یہ مرکزی وزراء کی رسائی کے بعد ہی سچ ثابت ہو رہا ہے تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ جو کام مرکزی وزراء نے کیا وہ کام جموں کشمیر کے وزراء اپنے دور میں نہیں کر سکے۔ فاروق احمد خان نے متعدد سیاستدانوں کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہ عوام کی بیوروکریسی تک رسائی نہیں ،ِ پر کہا کہ منتخب حکومتوں کے دور میں بھی بیوروکریٹ ہمیشہ موجود رہے ہیں لیکن ورک لوڈ کی وجہ سے یہ ہر وقت ممکن نہیں ہے تاہم انہوں نے کہا کہ بیوروکریٹس ہر وقت عوام کے لیے دستیاب ہوتے رہتے ہیں لیکن پھر بھی ان کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ عوام سے زیادہ سے زیادہ جڑے رہیں۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پی ڈی پی زونل صدر ترال دل کا دورہ پڑنے سے فوت
تازہ ترین
سرینگر میں 37.4ڈگری سیلشس کے ساتھ 72سالہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
برصغیر
قانون اور آئین کی تشریح حقیقت پسندانہ ہونی چاہیے، : چیف جسٹس آف انڈیا
برصغیر
پُلوں-سرنگوں والے قومی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس میں 50 فیصد تک کی کمی، ٹول فیس حساب کرنے کا نیا فارمولہ نافذ
برصغیر

Related

تازہ ترینکشمیر

کشمیر: گرمی اور خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا اندیشہ

July 5, 2025
تازہ ترینکشمیر

سری نگر میں یو اے پی اے کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

July 5, 2025
تازہ ترینکشمیر

گرمائی تعطیلات میں توسیع کی جائے ،پی ڈی پی لیڈر عارف لائیگوروکا مطالبہ

July 5, 2025
کشمیر

وادی میںسیزن کا دوسرا گرم ترین دن ریکارڈ سرینگر میں درجہ حرارت 35.3

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?