Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
افسانے

افسانچے

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 13, 2018 1:30 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE

حورِ عرش

حور اپنے معصوم خوابوں کی دنیا میں مست مگن تھی۔ وہ ایک صحتمند اور خوبصورت بچی تھی۔ اپنی ہمجولیوں کے ساتھ کھل کھلا کر رنگین تتلیوں کے پیچھے پیچھے دوڑنا اس کا مشغلہ تھا۔ اور اسی میں اس کا دن گزرتا تھا۔ وہ اپنے لڑکپن اور آزادی سے بھرپور لطف اندوز ہو رہی تھی۔ وہ اور اس کی ہمجولیاں بھی بالکل معصوم اور نازک تتلیاں ہی لگتی تھیں۔ انہیں کھانے پینے کا ہوش نہ رہتا تھا۔
دن بھر تھک ٹوٹ کے شام کو اُسکی ہمت جواب دیتی تھی اور امی حور کو اپنے ہاتھ سے کھانا کھلاتی تھی۔ اس کے بعد اسے گود میں بٹھا کر اس کے سنہرے بالوں میں انگلیاں پھیرتی اور ساتھ میں کوئی میٹھی سی لوری گنگناتی۔ اس طرح حور نیند کی وادیوں میں کھو جاتی۔ 
ہر صبح امی اسے ناشتہ کروا کے اس کے سنہرے بالوں میں تیل لگا کر کنگھی کرتی۔ اس کے بعد حور اپنی سہیلیوں کے سنگ نکل پڑتی رنگین تتلیوں کو ڈھونڈنے۔ انہیں تھکانے اور تنگ کرنے۔ 
حور کی دنیا محدود تھی اور سوچ بالکل معصوم۔ اپنے امی ابو کے علاوہ اپنی سہیلیوں سے بہت محبت کرتی تھی۔ ان کے بغیر ایک پل رہ نہ پاتی۔
حور کا تعلق جس قبیلے سے تھا اس کے لوگ بہت سیدھے سادے تھے۔ بیابانوں میں مال مویشی پال کر اپنی زندگی گزارا کرتے تھے۔ بہت ہی جفا کش لوگ تھے۔ انہیں رب كائنات نے محبت کی دولت سے مالا مال کیا تھا۔ وہ لوگ عداوت اور رنجش سے پاک و صاف تھے۔ اپنے کام سے کام رکھتے تھے۔ نفرتوں اور عداوتوں میںاضافہ کرنے والے لوگ ہر گز نہ تھے۔ 
محنت اور جفاکشی کی زندگی گزارنے کے احساس ذمہ داری کو نبھانے کے لیے آج حور کی امی نے اسے ایک چھوٹی سی مٹکی تھمائی اور پاس والی ندی پر پانی لانے کے لیے بھیج دیا لیکن حور وہاں سے واپس نہ لوٹی۔ حور کی امی اس کو بلانے ندی پر گئی۔ وہاں اسے مٹکی تو مل کئی مگر حور کہیں نظر نہیں آئی۔ وہ گھبرا گئی۔ حور کو ہر جگہ تلاش کیا۔ مگر ہر جگہ مایوسی ہی ملی۔ حور کے لاپتہ ہونے کی خبر پورے قبیلے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ وہ لوگ ہر طرف حور کو تلاش کرنے لگے لیکن انہیں وہ کہیں نہ ملی۔ 
قبیلے کے لوگوں نے یہ سمجھا کہ حور کی بھولی بالی اور پیاری صورت کی وجہ سے اسے پریاں اپنے دیس لے گئی ہیں۔ اس لیے اس کا ملنا اب نا ممکن ہے۔ 
اس کے امی ابو حور کو تلاش کرتے رہے۔ کئی دنوں کے بعد انہیں اپنی لاڈلی بچی کی بے گور و کفن لاش جنگل میں ملی۔ 
آج حور نہ کھلکھلا رہی تھی نہ ہی تتلیوں کے پیچھے دوڑ تھی بلکہ خاموش تھی۔ حور کے معصوم بدن کے رستے زخم اپنے درد کی غم ناک داستان بیان کر رہے تھے۔ 
آج اشرف المخلوقات کا لقب پانے والا عورت کا محافظ کہلانے والا مرد انسان کہلانے کا حق کھو چکا تھا۔ انسانی شکل و صورت والے کئی درندوں اور بھیڑیوں نے دنیا کا بدترین اور اذیت ناک درد دے کر اس زمین کی حور کو حور عرش بنا دیا تھا۔ حور کے معصوم بدن کی حالت دیکھ کر اس جنگل کے سر سبز درختوں پر پرندے اور رنگ برنگے پھولوں پر بیٹھی رنگین تتلیاں آج مرد کی درندگی پر خاموشی سے ماتم کررہی تھیں اور اس جنگل کے درندے انسان پر تھو تھو کر رہے تھے۔ 
 
 

التجاء

نفرت اور ہوس کے پجاریوں نے اس کی معصومیت اور زندگی چھین کر اسے خاموش کر دیا۔ اس کی تصویر آج ہر ایک کے سامنے آ رہی ہے۔ وہ معصوم آنکھوں اور خاموش زبان سے ہر ایک سے التجاء کر رہی ہے کہ آپ لوگ مجھے انصاف دلا کر اس عورت ذات کا حق ادا کرو گے جس کے آپ پالن ہار ہو۔ جس کے آپ محافظ۔ ہو۔ 
اس عورت کا حق ادا کرو گے جس نے آپ کو پیدا کر کے اس دنیا میں لایا۔ 
اس عورت کا حق ادا کرو گے جس کے قدموں میں آپ کی جنت ہے۔ اس عورت کا حقدار کرو گے جس کو آپ دیوی کہہ کر پوجتے ہو۔ 
اس عورت کا حق ادا کرو گے جس کو وراثت میں حصہ دے کر اس کے سر پر ہاتھ رکھنا ہے۔ 
اس عورت کا حق ادا کرو گے جو ہر سال آپ کی کلائی پر راکھی باندھتی ہے۔ 
اس عورت کا حق ادا کرو گے جو آپ کو توتلی زبان میں چاچو، ماموں، نانو یا دادو کہ کر پکارتی ہے۔ 
ہوس کے پجاری ہر گزرتے وقت کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں اور ہوتے رہیں گے۔ ان کا ناس کرنا آپ کا فرض ہے ورنہ دنیا کے سارے مرد ایک جیسے کہلائیں گے۔ کوئی عورت کی عزت تار تار کر کے یا پھر کوئی اسے دیکھ کے خاموش رہ کر۔ میرے بابا کہتے تھے کہ اس نگری کی رانی خود بھی دو بیٹیوں کی ماںہے مجھے امید ہے وہ آپ کی مدد ضرور کرے گی۔ آپ جانتے ہیں نا میرے بابا میں اتنی سکت نہ رہی کہ وہ لڑ کر انصاف حاصل کر سکے کیونکہ میری جدائی انہیں ریزہ ریزہ کر گئی۔ 
 
 
 پہلگام اننت ناگ
 رابطہ 9419038028، 8713892806  
 

 

Contents
حورِ عرشالتجاء
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیر صحت سکینہ اِیتو کا بدھل اور سرنکوٹ اسمبلی حلقوں میں شعبہ صحت کے منظرنامے کا جائزہ ماہر ڈاکٹروں کی کمی پر سخت اظہارِ تشویش
جموں
’’کلین جموں گرین جموں مہم‘‘ ہائی کورٹ نے جانی پور کمپلیکس میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا
جموں
ادھم پور میں بس الٹنے سے سات مسافر زخمی
جموں
صوبائی کمشنر جموں کاسالانہ بسوہلی میلہ کی تیاریوں کا جائزہ خطے کی بھرپور ثقافت، روایات اور آرٹ و دستکاری نمائش میں کمیونٹی کی شرکت پر زور
جموں

Related

ادب نامافسانے

ابرار کی آنکھیں کھل گئیں افسانہ

June 28, 2025
ادب نامافسانے

جب نَفَس تھم جائے افسانہ

June 28, 2025
ادب نامافسانے

یہ تیرا گھر یہ میرا گھر کہانی

June 28, 2025

ایک کہانی بلا عنوان افسانہ

June 28, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?