Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
افسانے

افسانچے

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 29, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
 

قول

جبار کاکا کو جب لگا کہ وہ اب بستر سے دوبارہ اٹھ نہیں سکے گا تو اس نے بیوی سے کہا ’’میرا آخری وقت آگیا ہے ذرا ماجد کو پیغام بھیجو کہ وہ آئے۔ میں اس سے کچھ کہنا چاہتا ہوں‘‘۔
جبار کاکا کی بیوی بہت ذہین، نڈراور بہادر عورت تھی۔ اس نے شوہر کی باتیں سنیں مگر جواب دینے کی بجائے خاموش رہی۔
اس نے اپنے اکلوتے بیٹے کو پیغام بھیجا کہ اس کا باپ بستر مرگ پر ہے اور اس سے کچھ کہنا چاہتا ہے۔
ماجد اسی گاؤں میں الگ مکان میں رہتا تھا۔ جب اسے باپ کا سندیسہ ملا تو وہ سارے کام چھوڑ کر باپ سے ملنے آیا۔
باپ نے کسی تمہید کے بغیر بیٹے سے کہا۔
’’ماجد بیٹا میرا آخری وقت آگیا ہے۔ اس سامنے والی الماری میں اسی ہزار روپے ہیں وہ نکال کر اپنے پاس رکھو اور میری موت کے بعد میری تجہیز و تکفین اور دیگر رسومات پرخرچ کرنا۔‘‘
بیٹے نے روپے نکالے اور چلا گیا۔
جبار کاکا کی بیوی نے ایک ڈاکٹر کو بلایا۔ ڈاکٹر نے علاج کیا جبار کاکا چند دنوں میں صحت یاب ہو گر روز مرہ کے کام کرنے لگا۔
دو ماہ بعد جبار کاکا کو روپیوں کی سخت ضرورت آن پڑی تو وہ سیدھا اپنے بیٹے ماجد کے پاس گیا اور اس سے کہا۔
’’بیٹا ‌مجھے روپیوں کی سخت ضرورت پڑی ہے وہ رقم جو میں نے تم کو دی تھی مجھے لوٹا دے۔‘‘
بیٹے نے جواب دیا
’’میں کیسے رقم لوٹا دوں، قول تو یہ ہے کہ آپ کے مرنے کے بعد خرچ کروں۔۔۔۔۔۔‘‘
 
 

کرامت

شادی کے بعد میری بیوی چار سال تک ماں نہیں بن سکی۔ ہم نے کئی ڈاکٹروں سے مشورہ کیا مگر بے سود۔
کئی آستانوں اور زیارت گاہوں پر حاضری دی مگر کوئی نتیجہ نہ نکلا۔ آخر ایک دن ایک بندہ خدا  نے کراماتی بابا کا پتہ دیا۔
میں بیوی کو وہاں لے گیا۔ بڑی مشکل سے کراماتی بابا راضی ہوا اور اس نے گیارہ دن گیارہ سو بار بند‌کمرے میں منتر پڑھے اور میری بیوی کو ایک سو ایک تعویذ گھول کر پینے کے لئے دے دیئے۔ دس ماہ کے بعد ہمارے آنگن میں ایک خوب صورت پھول کھلا۔
صمد میر یہ کہنے کے بعد رک گیا اور تمباکو کے کش لینے لگا۔ اس کے سامنے رجب ڈار  اپنی بیوی کے ساتھ بیٹھا تھا۔
وہ دونوں بھی اولاد کی نعمت سے محروم تھے۔
رجب ڈار کی بیوی بہت ذہین اور چالاک تھی مگر اولاد کے لئے وہ کچھ بھی کر سکتی تھی۔
رجب ڈار نے اسی وقت کراماتی بابا کا ایڈریس لے لیا۔ 
صمد میر کا معصوم بچہ دوڑتے دوڑتے اپنے باپ کے پاس آکر باپ کی گود میں بیٹھ گیا۔
رجب ڈار کی بیوی کو اس پر بہت پیار آیا۔ اس نے اسے گود میں لیا اور خوب پیار کیا۔ بچے کی شکل اس کے دل و دماغ میں سما گئی۔ کیا نام ہے تمہارا۔‌
میرا نام کرامت ہے۔۔بچے نے جواب دیااور  پھر صمد ڈار کی بیوی نے اسے زور سے سینے سے لگایا اور چہرے پر کئی بوسے ثبت کئے۔ بچے کا چہرہ اس کی آنکھوں میں گھر کر گیا۔ وہ دونوں وہاں سے چلے مگر وہ اپنا دل بچے کے پاس چھوڑ گئی ۔۔‌چند روز بعد۔۔۔۔۔۔
صمد ڈار کی بیوی کراماتی بابا کے کمرے میں باقی مریدوں کے ساتھ بیٹھی تھی۔بابا آئے اور مسند پر بیٹھے ۔صمد میر کی بیوی نے اس کا چہرہ دیکھا تو اُسے جیسے جھٹکا لگا۔ وہ حیرت کے سمندر میں ڈوب گئی۔
صمد میر کے بیٹے کا چہرہ بالکل کراماتی بابا کےچہرے سے ملتا جلتا تھا۔۔
 
 
 

رپورٹ

وہ اسٹیٹ اسپتال کی سینٹرل لیبارٹری کے کاریڈور میں کھڑا ٹیکنیشن کا انتظار کر رہا تھا۔ اسے وہاں سے رپورٹ لینا تھی۔
چار ماہ پہلے اس کے بوڑھے اور ضعیف باپ کی گردن میں چند گلٹیاں نمودار ہوگئی تھیں اور ڈاکٹر نے ان  میں سے ایک گلٹی کی بایوپسی لی تھی اور اس کا پیتھولاجیکل ٹیسٹ کروانا چاہا تھا۔ اب وہ آج چوتھی بار رپورٹ لینے آیا تھا لیکن آج بھی ٹیکنیشن نے کہا۔
ابھی رپورٹ تیار نہیں ہے پیتھالوجسٹ کو پھر سے دیکھنا پڑے گا۔ 
علاج کرنے والا ڈاکٹر کہتا ہے کہ جب تک ٹیسٹ کی رپورٹ نہ آئے گی تب تک علاج نہیں ہوسکتا اور یہ لوگ رپورٹ دیتے نہیں، میں کیا کروں وہ اپنے آپ سے کہنے لگا۔
چند ‌دنوں بعد اس کے باپ کی حالت بگڑ گئی اور وہ ایڑیاں رگڑتے رگڑتے چل بسا۔ اس نے باپ کی تجہیز و تکفین اچھی طرح سے کی مگر اسے شدید دکھ رہا کہ اس کا باپ بغیر علاج و معالجہ کے چل بسا۔
ایک‌ماہ بعد وہ اپنے بیمار بیٹے کو اسٹیٹ اسپتال لے گیا وہاں ٹیکنیشن کی نظر اس پر پڑی تو اس نے اس کے باپ کا ٹیسٹ رپورٹ اسے دے دیا۔ وہ حیران رہ گیا لیکن رپورٹ لےلی۔ دوسرے دن وہ اپنے باپ کی قبر کے پاس بیٹھا زار و قطار رو رہا تھا وہاں سے ایک شخص گزرا اس نے اس سے پوچھا۔۔
کیا کر رہے ہو بھائی
اس نے آنسو بھری آنکھوں سے جواب دیا
بابا کی رپورٹ آئی ہے، اب اس رپورٹ کا کیا کروں وہی سوچ رہا ہوں۔۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

غیر قانونی تبدیلی مذہب کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا:یوگی
برصغیر
احمدآباد طیارہ حادثہ | رپورٹ میںایندھن کے معاملے پر حیران کن انکشافات
برصغیر
دہلی میں 4منزلہ عمارت گرنے کا المناک حادثہ | 2 ہلاک، 8زندہ نکالے گئے | امدادی کارروائیاں جاری
برصغیر
مینوفیکچرنگ شعبہ ہندوستان کی سب سے بڑی طاقت | 51ہزار لوگوں میں تقررنامے تقسیم حکومت کی توجہ نجی شعبے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے پرمرکوز :مودی
برصغیر

Related

ادب نامافسانے

ابرار کی آنکھیں کھل گئیں افسانہ

June 28, 2025
ادب نامافسانے

جب نَفَس تھم جائے افسانہ

June 28, 2025
ادب نامافسانے

یہ تیرا گھر یہ میرا گھر کہانی

June 28, 2025

ایک کہانی بلا عنوان افسانہ

June 28, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?