Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
افسانے

افسانچے

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 28, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE

سانپ

اس کی یہ عادت تھی کہ وہ پیٹھ پیچھے سب کی غیبت کرتا تھا۔۔دوستوں کی،پڑوسیوں کی، رشتہ داروں کی سب کی۔ جب وہ مرگیا تو قبر میں سانپ نمودار ہوئیں۔۔سات سات سروں والے بڑے بڑے سانپ تھے۔اسے دیکھتے ہی سب سے بڑا سانپ اس پہ حملہ کرنے کے لئے اس کی طرف بڑھا۔۔۔ آدمی ڈر گیا۔۔پھر یہ ہوا کہ کاٹنے کا زخم گہرا تھا۔۔وہ تڑپ تڑپ کے مرگیا۔۔۔
دراصل اس نے سانپ کو پہلے ہی پکڑ لیا تھا اور سرعت کے ساتھ سانپ کو دانتوں سے کاٹ لیا۔۔۔سانپ دو ہی منٹ میں مرگیا۔۔۔
کیونہ اس انسان کا زہر کافی خطرناک تھا۔۔۔
 
 

کڑوی بات

ان کی چوتھی بیٹی ہوئی تو شوہر اور ساس کو سانپ سونگھ گیا۔شوہر نے رات کے دوران ہی بچی کو اٹھایا اور اسپتال سے دور ایک کوڈے دان میں ڈال دیا اور دبے پائوں وہاں سے لوٹ آیا۔کچھ دیر بعد بچی نے رونا شروع کیا۔ایک دوکان کی سیڑھی پہ سوئے ایک بے گھر بھکاری نے آوازسنی اور آواز کا تعاقب کرتے ہوئے کوڈے دان کے پاس پہنچا ۔۔ننھی گول مٹول سی بچی کو دیکھ کر حیران رہ گیا۔۔۔ اورجلدی سے اسے بازئوں میں بھر لیا ۔۔اور واپس پلٹتے ہوئے بڑبڑایا۔۔۔” سالے ۔کمینے۔۔۔۔بستر پہ ہر رات عورت چاہتے ہیں۔۔ادھر عورت پسند ہے۔۔اور جب وہ عورت جنم لیتی ہے تو اسے کچرا سمجھ کے پھینک دیتے ہیں“۔۔ پاس ہی ایک کتیا اپنے چھہ بچوں کو دودھ پلا رہی تھی۔۔تو بھکاری کبھی اس کتیا کے بچوں کو کبھی اس انسان بچی کو دیکھ رہا تھا ۔۔جو اس کے بازئوں میں انگھوٹھا چوس رہی تھی۔۔۔
 
 

جینے کی تمنا

ایک شخص خودکشی کرنے کے لئے جھیل ڈل میں کود گیا۔۔کودتے ہی وہ تہہ تک پہونچا تو رونے کی آواز کانوں میں گونجی۔۔۔سسکیاں ۔۔اور آہیں ”ارے کوئی مجھے بچائو۔۔۔میں مرنا نہیں چاہتا۔۔۔میں جینا چاہتا ہوں۔۔میں سِمٹ رہا ہوں، سُکڑ رہا ہوں، گندہ ہورہا ہوں۔۔۔۔۔کوئی بچائو۔۔۔۔۔۔۔“
آدمی نے گھبراتے ہوئی آواز دی ”۔۔۔ک ۔۔۔ک کون ہے ۔۔۔کون ہو تم ۔۔“
تو جواب آیا۔۔۔۔بھائی میں ڈل ہوں۔۔۔۔مجھے بچائو۔۔۔مجھے بچائو۔۔۔۔۔“
آدمی تیزی سے اوپر آیا اور کناے پہ آگیا۔۔۔” کیا زندگی اتنی پیاری ہے۔۔۔کہ ڈل بھی بے موت نہیں مرنا چاہتا۔۔“ یہ کہتے ہوئے وہ پانی پہ تیر رہے کوڈے کرکٹ کو پانی سے جدا کرنے لگا۔۔۔وہ ڈل کو بچانا چاہتا تھا اب۔۔۔۔
 
 

انسانیت

اس کی اچھی آمدنی تھی۔مگر اس کا پڑوسی غریب۔اس نے اپنے بچوں کے لئے نِت نئے پوشاکیں خریدیں۔مگر گلی میں پڑوسی کے بچوں کو پھٹے پرانے کپڑوں میں دیکھ لیا تو اس کا دل پسیج کے رہ گیا۔وہ ان کی مدد کرنا چاہتا تھا مگر ۔۔ان کی خود داری کو بھی جانتا تھا۔وہ ان کو نیچا نہیں دکھانا چاہتا تھا۔۔تو اس نے ایک لفافہ کے اندر آٹھ ہزار روپہہ رکھ دیئے اور ایک چھوٹا سا خط ۔جس پہ لکھا ۔۔۔آپ کے خدا اور پیارے رسولؐ کی طرف سے آپ کو تحفہ۔۔۔قبول کیجئے گا۔۔۔آپ کا حق ہے یہ۔۔۔۔رد نہیں کرنا ۔۔۔“ شہر جاکر لفافہ سپیڈ پوسٹ کردیا پڑوسی کے ایڈریس پہ۔۔بھیجنے والے کا ایڈریس لکھ لیا پیچھے سے ”نوکر خدا کے“۔۔۔۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پونچھ کے سرکاری سکولوں میں تشویش ناک تعلیمی منظرنامہ،بنیادی سرگرمیاں شدید متاثر درجنوں سرکاری سکول صرف ایک استاد پر مشتمل
پیر پنچال
فوج کی فوری طبی امداد سے مقامی خاتون کی جان بچ گئی
پیر پنچال
عوام اور فوج کے آپسی تعاون کو فروغ دینے کیلئے ناڑ میں اجلاس فوج نے سول سوسائٹی کے ساتھ سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
پیر پنچال
منشیات کے خلاف بیداری مہم بوائز ہائر سیکنڈری سکول منڈی میں پروگرام منعقد کیاگیا
پیر پنچال

Related

ادب نامافسانے

افسانچے

July 12, 2025
ادب نامافسانے

ماسٹر جی کہانی

July 12, 2025
ادب نامافسانے

ضد کا سفر کہانی

July 12, 2025

وہ میں ہی ہوں…! افسانہ

July 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?