Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
افسانے

افسانچے

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 5, 2020 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE

اپنے 

موم اب آپ بالکل صحت مند ہیں۔ اس عمر میں آپ نے وائرس کا مقابلہ کیا، کمال ہے! آپ کے گھر والوں کو اطلاع دی گئی ہے کہ کل صبح دس بجے  وہ آپ کو لینے  آئیں گے ۔ نرس نے پچاسی سالہ مریضہ شالینا سے کہا۔
تم نے اس علاج کے دوران میری اپنی بیٹی کی طرح خیال رکھا۔ میری کوئی بیٹی نہیں ہے۔ پانچ بیٹے ہیں سب کی شادی  ہوچکی ہے۔ میرے شوہر جنگ میں مارے گئے ۔ میں نے بیٹوںکو پڑھایا لکھایا اور سب کی شادی کروائی۔ ان کے بچے  مجھے گھیرے رہتے ہیں۔ سب مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں۔ میرے اپنے میرے بغیر  زندہ نہیں رہ سکتے ہیں۔ کل وہ آئیں گے اور مجھے لے جائیں گے۔۔۔۔۔بوڑھی عورت نے نرس سے کہا نرس  نے لائٹ آف کی اور شالینا نیند کی دیوی کی تلاش  میں بھٹکنے لگی۔
 صبح ہوگئی نرس نے کھڑکی کھولی اور تازہ پھولوں کا گلدستہ  شالینا کو پیش کیا۔ جواب میں اس نے نرس کا ماتھا چوما اور اسے ڈھیر ساری دعائیں دیں ۔۔۔۔اس کے بیٹے اسے لینے آئے۔ نرس اسے باہر تک لے گئی اچانک اسپتال کے باہر سیڑھیاں اترتے وقت اس کا  پیر پھسل گیا اور وہ گر پڑی  اس کے سر میں چوٹ آئی ۔۔۔۔۔۔۔اچانک وہ  بیدار ہوگئی۔ اُس نے نرس کو اپنے سرہانے کھڑا پایا۔
 ‏وہ اداس سی تھی شالینا نے اس سے پوچھا تم کیوں اداس ہو؟ تم گھبراو مت میں تم سے ملنے آیا کروں گی
 ‏نرس کی آنکھوں میں آنسو نمودار ہوئے۔ اس نے شالینا سے کہا ۔۔۔اب تو آپ ہمیشہ کے لیے میرے ساتھ ہی رہیں گی ۔نرس اس سے یہ نہ کہہ سکی کہ اس کے بیٹوں  نے کہا ہے کہ ان کی ماں کو کسی سرکاری اولڈ ایج ہوم میں بھیجا جائے ۔۔۔شالینا پھٹی پھٹی نظروں سے نرس کو تک رہی تھی ۔۔۔۔۔۔۔
 

فیصلہ 

ہم نے فیصلہ کیا کہ آپ کی بات مانی جائے ۔اپ کو معلوم ہے کہ ہم ایک اہم اور زمہ دار آفیسر ہیں ۔بہرحال آپ کا لاڑلا بیتا ائر پورٹ سے سیدھا گھر اجائے گا۔  آپ چالیس دن اس کا انتظار نہیں کرسکتی ہیں اس لئے میں ائر پورٹ کے سیکورٹی ذمہ داروں کو فون کروں گا کہ وہ ارشد کو کوارنٹین میں بھیجنے کی بجائے سیدھا گھر  بھیجیں۔ اب خوش۔۔۔۔۔۔۔سلامت علی نے اپنی بیوی سے کہا ۔اس کی بیوی نے خوش ہو کر اس کے سینے پر سر رکھا اور دونوں سونے کی تیاری کرنے لگے ۔
ان کا بیٹا بنگلہ دیش سے سیدھا گھر آیا۔ اس نے سبھوں کے ساتھ ہاتھ  ملایا۔  سبھوں نے اسے گلے لگا یا۔رشتہ دار دوست بھی  ملنے آئے۔ چند روز جشن کا ماحول  رہا  اور پھر اُس وقت اُداسی چھاگئی  جب گھر کے دو بزرگوں  ارشد کے دادا اور میں کورونا  وائرس بیماری کی علامات ظاہر ہونے لگیں اور وہ اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہوئے ۔۔دیکھتے ہی دیکھتے ارشد اور اسکی ماں میں بھی علائم ظاہر ہوئے ۔اُن کو بھی اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔ پتہ چلا کہ ارشد کے کچھ دوستوں میں  بھی علائم ظاہر ہوئے ہیں۔ سلامت علی اپنے آپ کو کوسنے لگا کہ اس نے کیوں ایسی غلطی کی ۔۔اچانک اسے بھی کھانسی کا دورہ پڑا ۔۔اسے لگا کہ اس کے گلے میں  کانٹے پھنسے ہوئے ہیں اور اسے سانس لینے میں دشواری محسوس ہو رہی ہے۔ اس نے زور سے کھانسنا چاہا کہ اچانک وہ بیدار ہوا۔وہ پسینے میں شرابور تھا اور ہانپ رہا تھا 
اس کی بیوی نے پوچھا خیریت تو ہے۔ سلامت علی نے جواب دیا، بیگم مجھے اپنا فیصلہ بدلنا ہو گا ۔
ہمارا بیٹا گھر نہیں آئے گا بلکہ کوارنٹین میں جائے گا ۔۔۔
 
 

سوال 

اس کی چھوٹی بیٹی نے اس سے سوال پوچھا تو اس کا دل جیسے پارہ پارہ ہوگیا ۔اس کی آنکھوں میں آنسو تیرنے لگے ۔اسے شدت سے اپنے شوہر کی یاد آئی  ۔اس کا شوہر  فسادات میں مارا گیا تھا تب سے وہ  اپنی چار بیٹیوں کو پالنے اور پڑھانے کےلئے لوگوں کے گھروں میں برتن مانجھتی ، کپڑے دھوتی ، صفائی ستھرائی کرتی اور پیسہ کماکر اپنی بیٹیوں کی پرورش کرتی۔۔اب پچھلے چند دنوں سے وہ گھر میں ہی قید تھی ۔۔اس کی بیٹیاں بھی گھر کے اندر ہی بیٹھی تھیں ۔ٹی وی پر چاروں بہنیں کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر پروگرام دیکھ چکی تھیں۔ اس کی سب سے چھوٹی بیٹی نے پروگرام دیکھ کر ماں سے کہا ’’مما میں ناک منہ آنکھوں کو نہیں چُھوئونگی اور باہر بھی نہیں جاؤں گی مگر ایک سوال ہے۔۔۔۔ہمارے گھر میں صرف اتنا پانی ہے کہ مشکل سے کھانا اور سالن بن سکتا ہے اور صبح کے وقت ہاتھ منہ دھو سکتے ہیں تو پھر ہم باربار اپنے  ہاتھ کیسے دھوسکتےہیں ‘‘
بولو ماں ۔۔۔۔ماں کی پلکوں پر آنسو لرزنے لگے اس نے بیٹی کو  سینے سے لگا یا۔۔۔۔۔
 
ہمدانیہ کالونی بمنہ سرینگر
موبائل نمبر; 9419004094

 

Contents
اپنے فیصلہ سوال 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

چاند نگر جموںکی گلی گندگی و بیماریوں کا مرکز، انتظامیہ کی غفلت سے عوام پریشان پینے کے پانی میں سیوریج کا رساؤ
جموں
وزیرا علیٰ عمر عبداللہ سے جموں میں متعدد وفود کی ملاقات
جموں
کانگریس کی 22جولائی کو دہلی چلو کال، پارلیمنٹ کاگھیرائوکرینگے ۔19کو سری نگر اور 20جولائی کو جموں میں راج بھون تک احتجاجی مارچ ہوگا
جموں
بھلا کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ناکامی پر حکام کی سرزنش بی جے پی پر جموں کے لوگوں کو دھوکہ دینے کا الزام
جموں

Related

ادب نامافسانے

افسانچے

July 12, 2025
ادب نامافسانے

ماسٹر جی کہانی

July 12, 2025
ادب نامافسانے

ضد کا سفر کہانی

July 12, 2025

وہ میں ہی ہوں…! افسانہ

July 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?