نصیحت
اپنے چودہ سالہ بیٹے کامران پر ہر طرح کے حربے آزمانے کے بعد ایک دن قاسم کو خیال آیا کہ وہ کچھ خاص نصیحت اپنے بیٹے کامران کو کرے تاکہ پڑھنے لکھنے میں اسکی دلچسپی بڑھ جائے ۔ وہ دن بھر صرف آوارہ لڑکوں کے ساتھ ملکر اپنا قیمتی وقت ضائع کر تا تھا۔۔۔۔
کیا ہو گیا ہے تم کو ؟ آوارہ لڑکوں کے ساتھ وقت ضائع کرنے سے تمہاری زندگی برباد ہوجائے گی ۔ اگر آج پڑھنے لکھنے میں وقت گزارو گے اور دلچسپی کے ساتھ پڑھتے اور لکھتے جاؤ گے تو آگے چلکر ایک بڑے آفیسر بن جاؤ گے ۔ ایک اچھا مکان ہوگا، عمدہ گاڑی ہوگی اور بہترین فون تمہارے ہاتھ میں ہوگا ۔ آرام دہ زندگی گزارو گے ۔ اور سماج میں بھی عزت بڑھ جائے گی ۔ میرا نام بھی روشن کر پائوگے ورنہ لوگ مجھے طعنے دیں گے کہ خود ایک آفیسر ہونے کے باوجود بھی لڑکا کچھ نہیں کر پایا۔۔۔۔
کامران اپنی خاموشی توڑتے ہوئے باپ کو واپس جواب دیتا ہے ۔۔۔۔
نذیر انکل کا لڑکا عرفان ۔ کیا وہ ایک بڑے آفیسر کا بیٹا نہیں ہے ۔ وہ دن بھر بیس لاکھ کی گاڑی میں گھومتا رہتا ہے ۔ اسکے پاس بیس ہزار کا موبائل فون ہے ۔ ایک کروڑ روپے کا مکان انہوں نے خریدا ہے ۔ وہ دسویں میں فیل ہوا ہے ۔ اسکے بعد نہ اس نے کچھ پڑھا لکھا نہ ہی وہ آج بھی کوئی کام کرتا ہے ۔ باپ کی کمائی ہوئی رقم کے مزے اڑاتاہے ۔ لیکن اپنے باپ نے کبھی اسکو اُف تک نہیں کہا ہوگا ۔ کیا تمہارے پاس اتنا بڑا مکان ، ایسی خوبصورت گاڑی اور موبائل فون ہے جیسا عرفان کے پاس ہے ۔ پڑھنے لکھنے کے بغیر بھی انسان کو وہ سہولیات اور چیزیں حاصل ہوسکتی ہیں جو آپ کہتے ہیں ۔۔۔
قاسم اپنے بیٹے کامران کا جواب سن کر دھنگ رہ گیا ۔۔
گیس چوری
روز کی طرح اس بار بھی سجاد نے اپنی اہلیہ کو گیس سلنڈر چند دنوں کے بعد ہی ختم ہونے پر زبردست بے عزتی کی ۔ پچھلے کئی مہینوں سے گیس سلنڈر دس بارہ دنوں میں ہی ختم ہوجاتا ہے ۔ اس کی اہلیہ روایتی چولہا جلا کر میاں اور بچوں کے لئے کھانا پکاتی تھی لیکن گیس سلنڈر تب بھی دس بارہ دنوں میں ہی خالی ہو جاتا تھا ۔ دونوں میاں بیوی پریشانی میں مبتلا ہوئے اور بہت بار تو تو میں میں اس حد تک پہنچی کہ سجاد نے اہلیہ کو طلاق کی دھمکیاں دی کیونکہ مزدوری کرکے سجاد بڑی مشکل سے اپنے عیال کو پالتا پوستا ہے ۔۔۔
اس بار گھر میں دو مہمان بھی آئے ہیں اسلئے بنا گیس سلنڈر تلاش کرنا نہائت ہی اہم ہے ۔ سجاد نے اپنے بھتیجے عمران کو فون پر نیا گیس سلنڈر لانے کے لئے کہا ۔۔۔۔۔۔
عمران دوڑتے ہوئے یہ خبر سناتا ہے ۔۔۔ " انکل جس گیس ڈیلر سے آپ گیس خریدتے ہیں اسکو ابھی پولیس نے گیس چوری کرتے ہوئے پکڑا اور اسکو تھانے میں بند کردیاگیا ہے ۔ اس نے کئی مہینوں سے یہ کام کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔۔۔۔۔۔
سجاد اب اپنی اہلیہ سے اس بات پر معافی مانگتا ہے کہ بہت بار خواہ مخواہ اسکو بے عزتی کی گئی کیونکہ قصوروار گیس ڈیلر نہ کہ سجاد کی اہلیہ تھی ۔۔۔
بری گام قاضی گنڈ
ٹیچر گورنمنٹ ہائی اسکول اندرون گاندربل