عظمیٰ نیوز ڈیسک
چندھی گڑھ//پنجاب کے وزیر تعلیم ہرجوت سنگھ بینس نے ایک تقریب میں آرینز گروپ آف کالجز چندھی گڑھ کو’اعلیٰ تعلیم میںبہر کارکردگی‘ایوارڈ سے نوازا۔ چیئرمین آرینز گروپ ڈاکٹر انشو کٹاریہ نے یہ اعزاز حاصل کیا۔ اس موقع پر آرینز کے برانڈ ایمبیسیڈر عامر حسین لون، پیرا کرکٹرجموں کشمیر کو بھی وزیر تعلیم نے اعزاز سے نوازا۔یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد شکریہ ادا کرتے ہوئے کٹاریہ نے کہا کہ آرینز گروپ خطے میں معیاری تعلیم کیلئے پرعزم ہے۔ یہ اعزاز حاصل کرنا ان کیلئے فخر کی بات ہے۔کٹاریہ نے آرینز کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آرینز گروپ کے طلبا اور عملے نے گزشتہ 17سالوں میں بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔اس موقع پر زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی 32ممتاز شخصیات کو اعزاز سے نوازا گیا جہاں پنجاب کے وزیر تعلیم ہرجوت سنگھ بینس مہمان خصوصی تھے۔ معروف شخصیات کو ان کے متعلقہ شعبوں میں خدمات اور کامیابیوں پر اعزاز سے نوازا گیا۔