نئی دہلی //جنتا دل یونائٹیڈ کے سینئر لیڈر شرد یادو نے کہا ہے کہ ایک شہری کو انسانی ڈھال بنانے والے فوجی افسر کو اعزاز عطا کرنے سے وادی کی صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔شرد یادو نے فوجی افسر کو اعزاز سے نوازنے پر شدید رد عمل ظاہر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدام سے وادی میں جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے ، حالانکہ ابھی تک معاملے کی تحقیقات بھی مکمل نہیں کی گئی ہے، حکومت کا یہ اقدام حالات ابتر ہونے کا موجب بن سکتا ہے۔شرد یادو نے کہا کہ وادی کی صورتحال انتہائی نازک ہے اور اس طرح کا اقدام چھان بین ہونے کے بعد اٹھایاجانا چاہئے تھا۔