حسین محتشم
پونچھ//ایم ایل اے پونچھ اعجاز احمد جان نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے کی جانب سے بھیجے گئے پارٹی وفد کا پونچھ میں والہانہ اسقبال کیا۔بتا دیں کہ ہندو پاک افواج میں کشیدگی کے دوران پاکستان کی طرف سے سرحد پار کی گئی گولہ باری میں متاثر ہونے والے لوگوں سے ملاقات کیلئے تمام پارٹیوں کے لیڈران پونچھ پہنچ رہے ہیں اسی دوران پونچھ اور دیگر متاثرہ کا دورے پر آئے اس وفد نے متاثرین سے ملاقات کی۔ جان نے ممتا بینر جی کا دور دراز علاقوں میں وفد بھیجنے پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہامیں یہاں وفد بھیجنے کے لئے ممتا دیدی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ انھوں نے پونچھ، راجوری کا دورہ کیا جہاں گولہ باری ہوئی تھی۔ انھوں نے یہاں کے ڈاکٹروں کی تعریف کی جنہوں نے بحران کے وقت انسانی جانوں کو بچانے میں بڑا کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا ہم نے پونچھ اور راجوری میں ڈاکٹروں کی کمی کا معاملہ وزیر اعلیٰ کے ساتھ اٹھایا ہے۔راج کمار تھاپا جیسے لوگوں نے ہمیشہ غریبوں کی مدد کرنے کی کوشش کی تھی۔انہوں نے کہا کہ وفد نے یہاں کے لوگوں سے ملاقات کی اور متاثرین کو دیکھا اب جب وہ واپس جائیں گے تو مرکز کے سامنے یہاں کے لوگوں کے مسائل ضرور رکھیں گے اور وہ امید کرتے ہیں کہ ان مسائل کا جلد ازالہ کیا جائے گا۔