سرینگر//تحریک حریت نے اعجاز احمد بزاز عرف یاسر ولد محمد شفیع بزاز ساکن مندرباغ گاؤکدل سرینگر کو اُن کی شہادت کے سترہ برس پورے ہونے پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ موصوف 22؍جون 2000ء کے دن بسنت باغ کے مقام پر فورسز کی طرف سے ٹارگیٹ فائرنگ میںجاں بحق ہوئے تھے۔ تحریک حریت یاسر کے والدین کے ساتھ ساتھ دیگر جملہ لواحقین سے بھی اظہار ہمدری کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کرتی ہے کہ شہید کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔