عظمیٰ نیوزسروس
جموں//کرائم برانچ نے چھ الگ الگ ایف آئی آر درج کرکے اعتماد کی مجرمانہ خلاف ورزی اور دھوکہ دہی کے الزام میں چار پولیس اہلکاروں سمیت 18افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔پولیس ہیڈکوارٹر سے موصولہ مواصلت پر، ہیڈکانسٹیبل موہن سنگھ،فالوورجے کمار، فالوورسوہن لال اور اسسٹنٹ انچارج CPPP جموں شلیندر ڈوگرا کے خلاف اعتماد کی مجرمانہ خلاف ورزی کے الزام میں ایف آئی آردرج کی گئی ہے۔کرائم برانچ نے میسرز مالا انٹرپرائزز آکشن گروپ (چٹ فنڈ قسم کی کمپنی) کے مالک وجے کھوکھر، جو محکمہ پولیس میں فالوور ہیں، کے خلاف اس کی کمپنی میںشکایت کنندہ سنجیو شرما ساکن بشناہ جموں کی جانب سے جمع کئے گئے34.25 لاکھ روپے اعتماد کی مجرمانہ خلاف ورزی کا ارتکاب کرکے ہڑپ کرنے پر بھی ایف آئی آر درج کی ہے۔کرائم برانچ نے جموں نے چھنی ہمت کے راج کمار مہرا کی شکایت پر باضابطہ مقدمہ درج کیا ہے جو فلمی طرز کی دھوکہ دہی کا شکار ہوئے تھے۔ فیس بک پر اس کی دوستی برطانیہ کی ایک خاتون سے ہوئی جس نے بعد میں شکایت کنندہ سے ملنے کے لیے ہندوستان آتے ہوئے ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم افسران کے ہاتھوں گرفتار ہونے کا ڈرامہ کیا اور کسٹم ڈپارٹمنٹ سے فرار کا انتظام کرنے کے لیے شکایت کنندہ سے 48.80لاکھ روپے فراڈ کرکے وصول کئے۔ ایف آئی آر میں نامزد ملزمان میںالکا جوشی ولد چندر پرکاش جوشی سکنہ نمبر 84بنس میتولی پتھورا گڑھ، اتراکھنڈ، چندر بھان ولد تیکم سنگھ سکواپور راؤڑا انوپشہر بلند شہر، یوپی، ونود ماپسیکر ولد سریش گاندھی 7/او سریش گاندھی 3 ماہی 3 راول نگر، گجرات، سباش کمار ولدمول چندرساکن بخیر پور پتاسیا بنگارمو اُنائو یوپی ، راجیش بلیرام جادھو ولدبالیرام جادھو ساکن 405/03 سواتی نگر آس بی بی روڈ کلیان روڈ بھیونڈی ضلع تھانے مہاراشٹر اور دیگر شامل ہیں۔کرائم برانچ نے ایک پراپرٹی ڈیلر، دھرم ویر شرما ولد پارس رام شرما ساکن وکاس نگر، پٹولی مگوتریاں جموں کے خلاف بھی دو الگ الگ شکایات پر مقدمہ درج کیا ہے جن میں جموں کی سشما دیوی اور سویتا دیوی نامی دو بہنوں نے مبینہ طور پر ان سے ناگ بنی جموں میں پلاٹ فراہم کرنے کے بہانے 24.00 لاکھ ہڑپ کرنے کا الزام لگایا ہے۔وجے گل ولد گوپال گِل سکنہ سوپوال سانبہ اور حارث گل ولد پون گِل رُو سپوال سانبا کے خلاف بھی ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے، وشال کمار رُو ماوا سانبہ کی طرف سے موصول ہونے والی تحریری شکایت پر الزام لگایا گیا ہے کہ ملزم نے ورک ویزا فراہم کرنے کے بہانے 20.00 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کی ہےایک اور ایف آئی آر رویندر سنگھ ولد مرحوم ایس اوتار سنگھ ساکن ڈگیانہ کیمپ جموں حال نینی تال، اتراکھنڈ اور دیگر کے خلاف شکایت کنندگان کی جانب سے موصول ہونے والی پانچ الگ الگ تحریری شکایات پر درج کی گئی ہے جن میں رونیت کور، سریندر کور، پونچھ کے اوتار سنگھ، نوشہرہ راجوری کے سنجیو کمار، اور گوردیپ جموں کے ایس پی ڈی پورہ، جموں، راجوری اور دیگر کے خلاف روپے گڈی گڑھ جموں میں پلاٹ فراہم کرنے کے بہانے
30.00 لاکھ (تقریباً)ہڑپ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہےسینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کرائم جموں، بینم توش نے تصدیق کی کہ چھ الگ الگ مقدمات پولیس سٹیشن کرائم برانچ میں درج کئے گئے ہیں اورگہرائی سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔