دبئی//پاکستانی ٹیم کے بلے باز اظہر علی ویسٹ انڈیز کے خلاف شاندار اور تاریخ ساز ڈبل اور ٹرپل سنچری اسکور کر کے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ میں گلابی گیند کے ساتھ ڈبل اور ٹرپل سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دبئی میں کھیلے جانے والی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں اظہر علی نے تاریخ ساز ڈبل اور بعد ازاں ٹرپل سنچری اسکور کر دی۔ ڈبل سنچری کے بعد اظہر علی نے سلیوٹ مارا اور پش اپس لگائے اسی طرح ٹرپل سنچری پر بھی جذبات کا اظہار کیا۔وہ ڈے نائٹ ٹیسٹ میں ڈبل اور ٹرپل سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے انہوں نے 302 رنز اسکور کیے پھر بھی ناٹ آؤ ٹ رہے ۔ پہلے روز کی طرح دوسرے روز بھی اظہرعلی میدان میں چھائے رہے ، 146 رنز سے اپنی نامکمل اننگز شروع کی اورمحتاط بیٹنگ کرتے ہوئے 150 رنزکا سنگ میل عبورکیا۔ڈے نائٹ ٹیسٹ کی تاریخ کا پہلا چھکا بھی اظہر علی کے حصے میں آیا۔ 190 رنز پر اظہر علی کو دوسری زندگی اس وقت ملی جب سلپ پر اظہر علی کا کیچ ڈراپ کیا گیا۔ اظہر علی نے موقع سے فائدہ اٹھایا اور چوکا لگا کر کیرئیر کی دوسری سنچری بنائی۔یواین آئی۔