عظمیٰ نیوز سروس
حیدرآباد// سابق کرکٹر اور کانگریس کے سینئرقائدمحمد اظہرالدین نے جمعہ کوتلنگانہ کابینہ میں وزیر کے طور پر حلف اٹھایا حلف برداری کی یہ سادہ تقریب راج بھون، حیدرآبادمیں منعقد ہوئی جہاں گورنر جشنودیو ورمانے انہیں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا اظہرالدین کی شمولیت کے ساتھ ہی وہ ریاستی کابینہ کے 16ویں وزیر بن گئے ہیں کابینہ میں 18 وزراء تک کی گنجائش موجود ہے حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ ریونت ریڈی اور دیگر اہم قائدین موجود تھے۔محمد اظہرالدین نے انگریزی میں خدا کے نام پر حلف لیا۔اظہرالدین کی کابینہ میں شمولیت ایک ایسے وقت ہوئی ہے جب تلنگانہ کانگریس نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے درخواست کی تھی کہ کابینہ میں اقلیتی نمائندگی دی جائے۔
 
								 
			 
		 
		 
		 
		 
		 
		 
		