زاہد بشیر
گول//اصلاح معاشرہ کونسل سب ڈویژن گول کا ایک وفد ایس ڈیم ایم امتیاز احمد سے ملاقی ہوا جہاں انہوں نے گول میں بڑھتے مسائل کے ساتھ ساتھ بڑھتے منشیات پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اس بڑھتی لت پر تشویش کا اظہار کیا ۔مزید ایس ڈی ایم سے گول میں کچھ علاقہ جات میں اراضیات کی مساوی نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو کاغذات تیار کرنے میں مشکلات درپیش آتی ہیں و دیگر تمام مسائل پر بھی ایس ڈی ایم سے گفتگو ہوئی ۔ ایس ڈی ایم نے مثبت سوچ رکھتے ہوئے تمام مسائل کو حل کرنے کی یقین دھانی کرائی ۔ انہوں نے اس موقعہ پر منشیات کی روک تھام کے لیے وفد کو مناسب تعاون دینے کی یقین دہانی کرائی۔ رواں سال اصلاح معاشرہ کونسل سب ڈویژن گول کی جانب سے سکولوں میں جانکاری پروگرام ،منشیات کے خلاف ریلیاں نکالنی و نوجوان کو کھیل کود میں مصروف رکھنا و تعلیم میں تربیت کی طرف توجہ دلانا زیر غور ہیں ۔مزید منشیات کی روک تھام کیلئے اصلاح معاشرہ کونسل سب ڈویژں گول کی جانب سے جس قدر بھی جانکاری پروگرام ہوتے رہیں گے تمام عوام کو آگاہ کیا جاتا رہے گا۔