Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

اشیائے ضروریہ عام آدمی کی پہنچ سے باہر بے تُکے عذرات کی آڑ میں چھُپناقطعی جائز نہیں!

Mir Ajaz
Last updated: August 12, 2023 4:58 am
Mir Ajaz
Share
6 Min Read
SHARE

اس اخبار میں ہم گزشتہ کچھ روز سے مسلسل اشیائے خوردنی مہنگے داموں فروخت کرنے کی خبرشائع کررہے ہیںلیکن کسی کے کانوںپر جُو تک نہیں رینگی۔اب حالت یہاںتک پہنچ چکی ہے کہ مرغ سے لیکر گوشت اور سبزیوںسے لیکر پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کو مہنگے داموں یہ چیزیں خریدنے پر مجبور کیاگیا ہے اور لوگ بحالت مجبوری خریداری کربھی رہے ہیں۔اس صورتحال میں یہاںایک سیدھا سا سوال پیدا ہوجاتا ہے کہ ہمارے پاس مارکیٹ کے معائنہ کا ایک موثر نظام موجودکیوں نہیں ہے جو اس بات کو یقینی بناتاکہ صارفین کا کوئی استحصال نہیں ہو۔وہ کون سی نظامی خرابیاں ہیں جن کی وجہ سے زیادہ قیمتیں وصولنا اور دیگر بددیانتیوں کا یہ مسئلہ ہمارے بازاروں سے ختم ہونے کانام نہیں لیتا۔اس بات سے بھی قطعی انکار نہیں کہ سارے تجارت پیشہ مخصوص مواقع کا فائد ہ اٹھاکر صارفین کو لوٹنے کا کام نہیں کرتے ہیں لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ایک بڑا طبقہ تاجر برادری میں موجود ہے جو لین دین کرنے ک دوران اس طرح کے غلط طریقوں کا سہارا لیتاہے۔جہاں تک سرکاری نظام کا تعلق ہے تو بلا شبہ اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمارے پاس ایک سے زیادہ محکمے موجود ہیں جن کا کام ہی مارکیٹ میں قیمتوں کو اعتدال پر رکھنا اور اشیاء کا معیار برقرار رکھنا ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ یہ محکمے اور ان کے کارندے مفت کی روٹیاں توڑنے میں ماہر بن چکے ہیں اورلازمی اشیاء سے متعلق قانون کی منسوخی کا بہانہ بنا کر حقائق سے چشم پوشی اختیار کرکے غریب کو لٹتاہوا دیکھنے میں شاید لطف اٹھاتے ہیں۔

 

 

بازاروںکا معائنہ کرنے اور اس طرح کے طریقوں کو روکنے کے لئے انفورسمنٹ اہلکاروںکو تیار رہنا چاہئے تھااور اس بات کو یقینی بنانا چاہئے تھا کہ اشیاء کی قیمتیں من مانی طور پر مقرر نہ ہوں لیکن چار روز گزر جانے کے باوجود بھی نہ محکمہ ناپ تول کے لوگ کہیںہیں اور نہ ہی امور صارفین و عوامی تقسیم کاری محکمہ کے اہلکار نظر آرہے ہیں۔شہر اور قصبہ جات میں میونسپل حکام بھی غائب ہیں جبکہ گائوں دیہات میں محکمہ مال کے حکام و اہلکار بھی گہری نیند سوئے ہوئے ہیں اور نتیجہ یہ ہے کہ سبزیوں سے لیکر مرغ اور گوشت اور پھلوں کی مہنگائی عروج پر ہے ۔اگر متعلقہ محکموں کی ٹیمیں حرکت میں آجاتیں تو یقینی طور پر قیمتیں اعتدال میں آجاتیں جس کا فائدہ عام صارفین کو ملتا لیکن ہمارے یہ سرکاری کارندے یہ کھلی لوٹ شاید دیکھنا ہی نہیں چاہتے ہیں۔متعلقہ محکمہ کی ٹیموں کے ذریعہ کئے گئے بازار کے معائنے سے صارفین میں ایک حد تک اعتماد پیدا کرنے کی ضرورت ہے لیکن یہ صرف اسی صورت میں ہو سکتا ہے جب مارکیٹ کے معائنہ باقاعدگی سے اور موثر ہوں۔ ہم جانتے ہیں کہ اس طرح کے معائنے بہت کم ہوتے ہیں۔جب مارکیٹ چیکنگ کو معمول نہ بنایا جائے تویہ مارکیٹ میں غلطی کرنے والے عناصر کو کچھ حد تک استثنیٰ کے ساتھ قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی جرأت عطا کرتے ہیں۔ اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ از خود قیمتوں میں اضافہ کرنے کے گناہ کی کوئی سزا نہیں ملتی او ر یوں اس طرح کا گناہ کرنا معمول ٹھہرتا ہے اور پھر کالابازاری یا ایسی لوٹ کھسو ٹ کوئی جرم ہی تصور نہیں کیا جاتا ہے۔ اگر متعلقہ حکام متحرک ہوتے اور مارکیٹ کی مسلسل بنیادوں پر چیکنگ کرتے تو کوئی بھی صارف کا استحصال کرنے کی جرأت نہ کرتا۔خاص مواقع پرمارکیٹ کا ہونے والا ایک اچانک دورہ متعلقہ حکام کو خبروں میں لاسکتا ہے لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں نکلتا کیونکہ صارفین کو ایسے نمائشی دوروں سے کوئی راحت نہیں ملتی۔ یہ بازاروںمیںصرف ایک ہمہ وقت اور موثر نگرانی ہی ہے جو اس بات کو یقینی بنا سکتی ہے کہ دکاندار مناسب نرخوں پر قائم رہیں۔جو چیز متعلقہ حکام کی اس کام میں مدد کر سکتی ہے وہ ہے تاجر انجمنوں کو ایسے معاملات پر حساس بناناہے۔ ایسے تاجر اور انجمنیں ہیں جن کی مدد اس طرح کی بددیانتی سے لڑنے میں حاصل کی جا سکتی ہے۔اس عمل میںمیڈیا کے ذریعے عوام تک پہنچنابھی لازمی ہے اور عوام کو اپنے حقوق سے آگاہ کرنا ہے ۔جب صارف جاگ جائے تو وہ اپنے حقوق کیلئے بھی لڑے گا اور جب نرخناموں کی وسیع تشہیر یقینی بنائی جائے گی تو صارفین کو بھی پتہ ہوگا کہ اصل قیمتیں کیا ہیںا ور بازار میں دکانداروں نے ان میں کتنا اضافہ کررکھا ہے ۔اس سے لوگ اصل قیمت پر خریداری کا تقاضا کریں گے اور نتیجہ کے طور پر اس تجارتی بددیانتی پر قابو پایا جاسکے گاجس سے صارفین کو یقینی طور پر راحت ملے گی اور تجارت بھی ایمانداری سے ہوگی۔گوکہ ہمارا اخبار اشیائے ضروریہ کے نرخوں کی تشہیر کے حوالے سے بھی کام کررہا ہے تاہم اس کیلئے وسیع پیمانے پر مہم چلانے کی ضرورت ہے اور وہ حکومت ہی کرسکتی ہے ۔امید ہے کہ حکمران بُدھے بہانوں کی آڑ میں چھپنے کی بجائے کم از کم عام صارفین کو مہنگائی کے بازار میں لٹنے اور رُلنے کیلئے نہیں چھوڑیں گے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
وزیر اعظم نے آج 51 ہزار سے زائد نوجوانوں کو تقرری نامہ دیا
برصغیر
ہندوارہ پولیس کی سائبر فراڈ کے خلاف بڑی کامیابی، 28 لاکھ روپے کی رقم بازیاب
تازہ ترین
گاندربل میں تین مطلوب دہشت گردوں کی کروڑوں کی جائیدادیں ضبط
تازہ ترین
ضلع پولیس پونچھ نے لاپتہ شخص کو برآمد کر کےاُس کے اہل خانہ سے ملایا
پیر پنچال

Related

اداریہ

! ماحولیاتی تباہی کی انتہا

July 11, 2025
اداریہ

زرعی اراضی کا سکڑائوخطرے کی گھنٹی !

July 10, 2025
اداریہ

! ہماراقلم اور ہماری زبان

July 9, 2025
اداریہ

کشمیر میں ایمز کی تکمیل کب ہوگی؟

July 9, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?