جموں //پردیش مہلاکانگریس صدراندو پوار کی قیادت میں مہلاکانگریس ورکروں نے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف پریس کلب جموں کے باہر زوردار مظاہرہ کیااورنریندرمودی حکومت کے خلاف نعرے بلند کئے۔اندوپوار نے اپنی تقریرمیں کہاکہ بی جے پی کی جانب سے عوام سے کئے گئے جھوٹے وعدوں کی قلعی کھل گئی ہے۔مرکزی حکومت نے عوام سے جواچھے دنوں کاوعدہ کیاتھا ہرکوئی جانتاہے کہ ایسے بُرے دن عوام نے کبھی بھی نہ دیکھے تھے۔مودی راج میں اشیائے ضروریہ، پٹرول ، ڈیزل، ایل پی جی کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ سے عوام پریشان حال ہیں۔