جموں//ملک بھرکے دیگرحصوں کے ساتھ ساتھ جموں میں بھی اشٹمی اور مہانومی کی پوجاکی گئی۔ اشٹمی کے موقعہ پر ہندوئوں نے ماں کے آٹھویں روپ مہاگوری غی پوجاارجنا کرکے اپنی عقیدت کاثبوت پیش کیا۔ اسی کے پیش نظر منگل کے روزمندروں میں آٹھویں نوراترے کے موقعہ پر لوگوں کی بھیڑدیکھی گئی۔ لوگوں نے مندروں کے باہرقطاروں میں رہ کر عقیدت کااظہارکیا۔ اس دوران لوگوں نے منتیں بھی مانگیں ۔ اشٹمی اورمہانومی کے موقعہ پرساکھ وسرجن کی رسم وی اداکی گئی ۔ لوگوں نے نوراتروں کے دنوں میں اپنے گھروں میں ماں کی پوترساکھ بیجی تھی جسے منگل کے روز جموں توی میں بہاکر روایت کوبرقراررکھا۔