عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// ہندوجا گروپ کے ہندوستانی پرچم بردار اور ملک کے معروف تجارتی گاڑیاں بنانے والے اشوک لی لینڈ نے بدھ کوسیمپورہ پانتہ چھوک میں ایک نئی 3S (سیلز؍سروس؍اسپیٔرز) ڈیلرشپ Amco آٹوموبائلز کا افتتاح کیا۔ یہ جدید ترین ڈیلرشپ اسٹریٹجک طور پر NH-44 پر واقع ہے، جو سرینگر کو کنیا کماری سے جوڑتا ہے۔ اس سہولت کے ساتھ اشوک لی لینڈ کے اب ریاست میں 12 ٹچ پوائنٹس ہیں۔ڈیلرشپ جدید آلات اورسروس وین سے لیس ہے اور سرینگر، اننت ناگ، بارہمولہ، کپواڑہ، بڈگام، پلوامہ، کولگام، شوپیاں، بانڈی پورہ اور گاندربل اضلاع میں درمیانی اور بھاری گاڑیوں کی ضرورت کوپورا کرے گی۔ 3S ڈیلرشپ میں 24×7 بریک ڈاؤن سپورٹ اور نائٹ ہالٹ کی سہولت کے ساتھ ایک آرام دہ ڈرائیور لانج ہے۔ڈیلرشپ کے آغاز پر تبصرہ کرتے ہوئے اشوک لی لینڈ سے اجے اروڑہ (ہیڈ نیٹ ورک) نے کہا’’سرینگر ہمارے لیے ایک اہم مارکیٹ ہے۔ ہم نے خطے میں ایک مضبوط قدم جما لیا ہے اور یہ نئی ڈیلرشپ اس جغرافیہ میں ہماری موجودگی کو مزید تقویت دے گی۔ ہمارے طویل مدتی پارٹنر Amco آٹوموبائلز، اس آؤٹ لیٹ کے ساتھ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ہم اس خطے میں اپنے صارفین کی بہتر خدمت کریں‘‘۔