عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی// ملک کے معروف تجارتی گاڑیاں بنانے والی کمپنی اشوک لی لینڈ ہندوجا گروپ نے تامل ناڈو گراما بینک کے ساتھ ایک سٹریٹجک وہیکل فائنانسنگ پارٹنرشپ میں داخل ہونے کے لیے ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے تاکہ اپنی مرضی کے مطابق قرض کے اختیارات فراہم کیے جائیں اور تامل ناڈو میں تجارتی گاڑیوں کے صارفین کیلئے رسائی کو بہتر بنایا جا سکے۔مفاہمت پر ہیڈایل سی وی بزنس، اشوک لی لینڈ وپلاو شاہ اور جنرل منیجرکنن پونورمن، تامل ناڈو گراما بینک کے منی سبرامنیم، چیئرمین کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔ اس شراکت داری کے تحت تامل ناڈو گراما بینک اشوک لی لینڈ کے صارفین کو مالیاتی حل فراہم کر سکے گا۔ شراکت داری صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے پر توجہ مرکوز کرے گی اور گاڑیوں کے قرضے ان کی ترجیحات کے مطابق ماہانہ ادائیگی کے آسان منصوبے فراہم کرے گی۔