جموں//صحافی برادری نے یہاں پریس کلب جموں کے پرچم تلے سینئرفوٹوجرنلسٹ اشوک سوڈھی کوان کی 9 ویں برسی پرخراج عقیدت پیش کیا۔ سوڈھی نے سال 2008 میں اپنی پیشہ وارانہ خدمات کی انجام دہی کے دوران اپنی جان کی قربانی دی تھی ۔ اشوک سوڈھی ایک فوٹوجرنلسٹ اورمقامی روزنامہ ایکسلشر کے چیف کیمرہ مین تھے۔ پریس کلب جموں میں صحافی جمع ہوئے اورآنجہانی سوڈھی کوخراج عقید ت پیش کیا۔اشوک سوڈھی کی بیٹی اورکنبہ کے دیگر ارکان بھی اس موقعہ پر موجودتھے۔سیکریٹری جنرل پریس کلب جموں زورآورسنگھ جموال نے اس موقعہ پر سوڈھی کے ساتھ گذارے وقت کویادکیااورکہاکہ وہ اپنے فن میں زبردست مہارت رکھتے تھے اورضرورت مندوں کی مددمیں ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے۔ جموال نے صحافیوں کواپنی پیشہ وارانہ خدمات ہوشیاری سے انجام دینے کی تلقین کی۔انہوں نے کہاکہ حکومت کوچاہیئے کہ وہ فیلڈ میں کام کرنے والے صحافیوں کیلئے فلاحی سکیمیں تیارکرے۔دنیش منہوترا، نشی کانت کھجوریہ ، دنیش مہاجن ، سرجیت سنگھ، وشال بھارتی، وویک شرما، وجے منہاجن، رمن رینہ ، سیوارام، اشوک آنند ، پریم کمار، راجیومہاجن، وشال شرما، نریش بھگت، سنجے گپتا، اتم چند اوردیگران نے بھی اس موقعہ پر آنجہانی سوڈھی کوخراج عقیدت پیش کیا۔