سرینگر//لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک نے اشفاق مجید وانی کو شاندار الفاظ میںخراج عقیدت ادا کیا ہے۔فرنٹ چیئرمین نے اشفاق مجید کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اشفاق مجید وانی ایک پیدائشی قائد ،مخلص اور بیباک کمانڈر تھا جنہوں نے ہمیشہ حق کیلئے جدوجہد کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اشفاق مجید کی بہادری اور جرات تھی کہ انہوں نے1988میں چند ساتھیوں کے ساتھ مل کر کشمیر کی پانچ ہزار سالہ تاریخ کا دھارا ہی بدل دیا اور جموں کشمیر میں ایک عوامی انقلاب کی بنیاد ڈال دی۔یاسین ملک کے بقول مرحوم اشفاق مجید نے نہ صرف عسکری محاذ پر قوم کی رہنمائی کی بلکہ سیاسی، سماجی، سفارتی اور دوسرے میدانوں میں بھی اپنا لوہا منوایا۔