اشفاق اللہ خان کوخراج عقیدت پیش

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
 جموں//جموں کشمیرفریڈم فائٹرس ایسوسی ایشن نے ،جنگ آزادی کے مجاہداشفاق اللہ خان جو نیتاجی سبھاش چندربوس، ایس ولبھ بھائی پٹیل اورمدن موہن مالویاکے ساتھی کوان کے یوم وفات پرڈوگرہ شوریاستمبھ امپھلاپر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کااہتمام کیا۔اس دوران فریڈم فائٹرس ایسوسی ایشن کے صدرویدگنڈوترہ نے تقریب کی صدارت کی ۔مقررین نے اشفاق اللہ خان کے جدوجہدآزادی میں رول پرتفصیلی خیالا ت کااظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ اشفاق اللہ خان 1900؁ء میںپیداہوئے اورانہیں 1927میں انگریزوں نے پھانسی دی۔اس موقعہ پرشری رام سینا کے صدرراجیومہاجن نے جدوجہدآزادی کے مجاہدوں کی حیات زندگی کوتعلیمی نصاب میں شامل کرنے پرزوردیا۔انہوں نے کہاکہ اشفاق اللہ خان کی قربانی سے ظاہرہوتاہے کہ مادروطن کوآزادکرانے میں ہرمذہب کے لوگوں نے اپنارول اداکیا۔ویدگنڈوترہ نے نوجوانوں پربدعنوان نظام کے خلاف کھڑے ہونے کی ضرور ت پرزوردیا۔اس موقعہ پرپریتم شرما، برج مہرا،سنیتاشرما،رجنی شرما، ایس سکھویندرسنگھ، ایس راجندرسنگھ، انکوش پوار،رمن شرمااورگوربھ کماربھی موجودتھے۔
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *