جموں//بی جے پی لیڈر اشفاق الرحمان پوسوال نے آج یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہرا سے ملاقات کی اور جموں و کشمیر کے گجر بکروال طبقے سے متعلق معاملات کے بارے میں گورنر کو آگاہ کیا۔ان معاملات میں گجر بکروال نوجوانوں کے لئے ایک خصوصی ریجمنٹ کا قیام ، وزیر اعظم کے ترقیاتی پیکیج کے 80,000ہزار کروڑ روپے میں سے ریاستی قبائلی امور محکمہ کے لئے مناسب رقومات کی فراہمی اور کرناہ حلقہ کی ترقی سے متعلق چند معاملات شامل ہیں۔گورنر نے پوسوال پر زور دیا کہ وہ گجر بکروال طبقے کی ترقی اور بہبودی کیلئے تمام تر اقدامات عمل میں لائے۔