عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی بانی اور نیگوا سکمز کے صدر اشتیاق احمد بیگ کی والدہ کا ہفتہ کو انتقال ہوگیا ۔مرحومہ نیک سیرت صوم و صلوۃ کی پابند تھی۔ وادی کی سبھی معروف شخصیات ، سیاسی لیڈران،سیاسی ، مذہبی، تجارتی اور صحافی انجمنوں اور دیگر افراد نے ان کے انتقال پر بیگ میموریل ٹرسٹ کے چیئرمین اشتیاق احمد بیگ کے ساتھ تعزیت کااظہارکرتے ہوئے مرحومہ کیلئے دعاء مغفرت کی ۔ مرحومہ کا رسم چہارم منگل کو دن صبح 11بجے ان کے آبائی مقبرہ کنہ دیور اسلامیہ کالج حول میں انجام دیا جائے گا۔ اس دوران سکمز کے شعبہ میڈیا سے وابستہ اکرم الحسن نے بھی اشتیاق بیگ کی والدہ کے انتقال پر ان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔