Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

اس سلوک کی توقع نہیں تھی: نواز شریف

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 31, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
اسلام آباد// سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کے ساتھ جو ہوا وہ اس کے مستحق نہیں تھے لیکن وہ مطمئن ہیں کہ ان کے خلاف عدالتی فیصلہ ان کے بقول کسی طرح کی بدعنوانی کی پاداش میں نہیں دیا گیا۔سپریم کورٹ کی طرف سے پاناما پیپرز معاملے پر عوامی عہدہ رکھنے کے لیے نااہل قرار دیے جانے کے ایک روز بعد ہفتہ کو اپنی جماعت مسلم لیگ (ن)کے راہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے دعویٰ کیا کہ انھوں نے اپنے کسی بھی دور حکومت میں کسی طرح کی بدعنوانی نہیں کی۔مسلم لیگ ن تو عدالتی فیصلے سے قبل اور اس کے بعد بھی یہ کہتی آ رہی تھی کہ انہوں نے کسی طرح کی بدعنوانی نہیں کی، لیکن نااہلی کے بعد نواز شریف نے خود پہلی مرتبہ کھل کر اس پر اظہار خیال کیا جسے سرکاری ٹی وی سمیت تقریباً تمام نجی ٹی وی چینلز نے نشر کیا۔نواز شریف نے کہا کہ تاریخ ثابت کرے گی کہ یہ فیصلہ پاکستان کے لیے درست تھا یا نہیں۔"جو سلوک ہمارے ساتھ یہاں ہوتا رہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم اس کے مستحق نہیں ہیں کم از کم اس طرح کا سلوک ہونا نہیں چاہیے بیس کروڑ عوام کے نمائندے کے ساتھ۔ اس طرح کا توہین آمیز سلوک ہمیں گوارا نہیں۔ میں نہیں سمجھتا کہ اس کی مجھے کوئی توقع تھی۔ لیکن جو کچھ کل ہوا ہے میرا خیال ہے کہ اس کو تاریخ جانچے گی کہ یہ فیصلہ پاکستان کے لیے فائدہ مند تھا کہ نقصان دہ تھا۔"عدالت عظمیٰ کے پانچ رکنی بینچ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ نوازشریف نے متحدہ عرب امارات میں اپنے بیٹے کی کمپنی سے بطور چیئرمین ملنے والی تنخواہ گو کہ وصول نہیں کی لیکن ان مالی معاملات کا ذکر نہ کر کے وہ دروغ گوئی کے مرتکب ہوئے۔ مزید برآں نواز شریف ان کے بچوں حسن، حسین اور مریم نواز کے خلاف ریفرنس احتساب بیورو کو بھیجنے کا بھی حکم دیا گیا۔اس پر سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ "کچھ وصول کرو تو مصیبت ہے کچھ وصول نہ کرو تو مصیبت ہے۔ جنہوں نے آج تک وصول کیا ہے ملک کے اندر یا غاصبانہ قبضہ کیا ہے رشوت لی ہے بہت کچھ کیا ہے ان کو تو کوئی نہیں پوچھتا اور جنہوں نے کچھ بھی وصول نہیں کیا بلکہ پلے سے دیا ہے آج ان کے اوپر اس طرح کے مقدمے بنا کر نا اہل کیا جا رہا ہے۔اس دوران انہوں نے اپنی جماعت کے پارلیمانی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ملک کو صحیح ڈگر پر لانے اور ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔انھوں نے کہا کہ ایسے وزیر اعظم جس نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا اور ملک کو معاشی ترقی کے راستے پر گامزن کیا اس کے ساتھ جو سلوک کیا گیا وہ اس کے مستحق نہیں تھے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لیفٹیننٹ گورنر نےCSRکے تحت رام بن اور اننت ناگ اضلاع کے اسپتالوں کیلئے ایمبولینسوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
تازہ ترین
وسطی ضلع بڈگام میں رات گئے آگ لگنے سے رہائشی مکان خاکستر
تازہ ترین
پی ڈی پی کاعوامی مسائل کو لیکر احتجاجی مارچ ناکام، معتدد رہنما گرفتار
تازہ ترین
رشوت خوری کے خلاف کریک ڈاؤن،انسدادِ بدعنوانی بیورو نے ڈی ڈی سی ممبرکو ساتھی سمیت گرفتار کیا
تازہ ترین

Related

برصغیر

تتکال ٹکٹ نظام میں تبدیلی آدھار کوآئی آر سی ٹی سی سے لنک کرانا ہوگا

June 30, 2025
برصغیر

تمام جانداراہمیت کے حامل: مرمو | انسانوں کا جنگلات اور جنگلی حیات کے ساتھ بقائے باہمی کا رشتہ

June 30, 2025
برصغیر

مانسون کی آ مد سے افراتفری | ملک کی کئی ریاستوں میں سیلاب کا خطرہ :محکمہ موسمیات

June 30, 2025
برصغیر

اسٹیل ابھرتے ہوئے ہندوستان کی بنیاد: مودی

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?