Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

اس سراپا کی داد دیجئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 25, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
ذہن منتشر، سانسیں الجھی ہوئیںاور چہرے سے نحوست  اور فکر مندیوںکے آثار چھلک رہے ہوں تو آپ کبھی بھی پر کشش نظر نہیں آسکتیں۔ اس کے برعکس آپ پُر سکون ،پُر اعتماد، متوازن، رحم دل، پر جوش اور پر امید ہونے کے ساتھ ساتھ کام میں آگے آگے رہتی ہیں تو یہ شخصیت کے نمایاں پہلو آپ کو سب کو نظروں میں ایک بلند مقام عطا کریں گے۔ فیشن سالہا سال سے بدلتے چلے آئے ہیں اور بدلتے رہیں گے لیکن شخصیت کے اندر کی خوبیاں چہرے کے جلد کو جلا بخشتی ہیں یہ وہی ہیں جو صدیوں سے نہیں بدلیں۔بدقسمتی سے وہ بہنیں جو ہر لمحہ فکر مند اور افسردہ رہتی ہیں، ان کا حسن دن بدن زائل ہوتا جاتا ہے۔ ہر کام کے روشن اور تاریک پہلو ہر مرحلے پر موجود ہوتے ہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ اسے کون سے رُخ سے دیکھا جا رہا ہے۔ آپ کو اپنی ذات پر اعتماد ہے ،حوصلہ بلند اور عزم صمیم موجود ہے، اگر آپ راسخ العقیدہ ہیں تو آپ ضرور بہ ضرور روشن پہلو دیکھیں گی۔ آپ کو ہر شخص اپنا اپنا سا لگے گا۔ یہ دنیا آپ کے لئے بنی ہے، سخت سے سخت مرحلے پر بھی گھبرانا، انتشار پھیلانا، گھر سر پر اٹھالینا، روشن ضمیر اور راست فکر رکھنے والوں کا شیوہ نہیں ہے۔ وہ حتیٰ المقد ور پریشانی کی وجوہات معلوم کرتے ہیں اور پتہ لگاتے ہیں کہ وہ کیا کچھ کر سکتے ہیں اور پھر عمل کرنے کے بعد وہ نتیجہ خدا کی رضا پر چھوڑ دیتے ہیں۔ بعض لوگ ضرورت سے زیادہ ہر دم فرضی قہقہے لگاتے ہیں ،شاید اپنے دکھ دور کرنے کیلئے ۔یہ سچ ہے کہ اگر دل نہ چاہئے کے باوجود مسکرادیا جائے تو اس کا نتیجہ اچھا ہی نکلتا ہے۔ خود کو کمتر ظاہر نہ کرنا اعلیٰ ظرفی کی دلیل ہے۔ ہر بات وقت پر کی جائے تو اس کا اثر ختم ہو جاتا ہے۔ مناسب وقت پر مناسب بات کی جائے۔ ہر کس و ناکس سے درخواست کے ساتھ نہ ہر د م معافی مانگی جائے اور نہ ہی غصے اور تحکمانہ انداز سے بات کی جائے۔ اگر آپ کا کھڑے ہونے کا اندازہ، ہنسنے کا انداز، گفتگو کرنے کا طریقہ اور چہرے کے تاثرات اطمینان بخش اور پر سکون ہیں تو آپ کی شخصیت پر اس کا اچھا اثر ہو گا۔دوسرے متاثر ہوں گے لیکن آپ ہر دم منہ لٹکائے رہیں، منمنا کر گفتگو کریں تو ملنے والا بے زار ہو جائے گا۔ ذہانت اور راست گوئی ہلکا سا پر مزاح ادبی انداز آپ کو ہر دل عزیز بنائے گا۔ آپ کی جلد، بالوں کا انداز، اور لباس بھی شخصیت بنانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ میک اَپ اور زیورات کا انتخاب سوچ سمجھ کر کیجئے۔ اپنے رنگ، عمر، موسم، جگہ اور تقریب کے مطابق میک اَپ کیجئے اور زیورات پہنئے، بعض اوقات پھولوں کے زیور اور سوتی لباس وہ حسن پیدا کرتے ہیں جو قیمتی زیور اور لباس بھی نہیں کر سکتے ہیں ،اس لئے خوب سوچ سمجھ کر ان کا چناؤکریں۔ جب چہرے پر جھائیاں اور داغ نمایاں ہوں تو لیموں کا رس روئی میں ڈبو کر چہرے پر لگائیں، دہی، چکنی جلد کیلئے کلینز کا کام کرتا ہے۔ پسے آلو کی پوٹلی آنکھوں کے نیچے کی سوجن کو کم کر دیتی ہے۔ دلیہ، شہد اور دودھ ملا کر چہرے کے بہت اچھی صفائی صابن کے بغیر کی جا سکتی ہے۔ سرکہ پانی میں ملا کر داغ دھبے صاف کر لیجئے۔ یہ ٹوننگ کا کام بھی کرتا ہے۔ گلیسرین، زیتون کا تیل، عرق گلاب لیموں کا عرق ملا کر فریج میں رکھ دیجئے۔ خشک اور کھرد ری جلد کیلئے مفید ہے۔ یہ محلول جلد کو نرم اور صاف ستھرا کردے گا۔ بالوں کی بناوٹ ہمیشہ چہرے کے مطابق کرنا ضروری ہے ،بال ہی ہمارے چہرے کے گرد ہالے کا کام کرتے ہیں۔ 
بالوں میں چمک، صفائی اور زندگی کا احساس بہت ضروری ہے۔ بے رونق، مردہ بال کس کام کے، اپنی تیاری کے بعد آپ آئینہ میں پشت کا حصہ اور دونوں جانب سے بھی خود کو دیکھئے۔ آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ آپ کیسی لگ رہی ہیں۔ اپنی چال پر بھی ضرور غور کریں، آپ قدم کس طرح رکھتی ہیں چلتے وقت آپ کا بدن ٹیڑھالیا لہاتا ہوا تو نہیں لگتا۔ اگر ایسا ہے تو آئینے کے سامنے پریکٹس کر کے چال بہتر بنائیے۔ دور سے آئی ہوئی خاتون اپنا ایک تاثر چال کی وجہ سے چھوڑتی ہے جیسا کہ ڈریس ماڈل کو سکھایا جاتا ہے۔ آپ کا انداز نشست و برخواست بھی بڑا عمدہ ہونا چاہئے۔ یہ نہیں کہ کرسی پر ایک دم ڈھیر ہو گئے یا پھر پیر پھیلا کر بیٹھ گئے۔ دونوں پیر ایک جانب موڑ کر بیٹھئے، گھٹنے ملا کر اور قدرے ایک جانب ہو کر بیٹھئے۔ کرسی پر ٹیک لگا کر پیچھے ہٹ کر بیٹھئے۔ کار میں سوار ہوتے وقت پہلے خود سیٹ پر ٹک جائیے۔ پھر دونوں پیر ملا کر اوپر اندر لے جائیں۔ اس طرح سیڑھی چڑھنے اترنے کا بھی ایک عمدہ انداز بنائیے۔ ہنسنے یا قہقہہ لگانے میں بھی آداب کو ملحوظ رکھئے۔ بعض لوگ چیزیں گرا کر یا دوسروں کو دو تھپڑ مار کر ہنستے ہیں۔ یہ آداب مجلس کے خلاف ہے۔ مسکرانا ہنسنا، قمہقہے لگانا… سب کا اپنا ایک حسن ہونا چاہیے۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

۔ ₹ 2.39کروڑ ملازمت گھوٹالے میںجائیداد قرق | وصول شدہ ₹ 75لاکھ روپے 17متاثرین میں تقسیم
جموں
’درخت بچاؤ، پانی بچاؤ‘مشن پر نیپال کا سائیکلسٹ امرناتھ یاترا میں شامل ہونے کی اجازت نہ مل سکی ،اگلے سال شامل ہونے کا عزم
خطہ چناب
یاترا قافلے میں شامل کار حادثے کا شکار، ڈرائیور سمیت 5افراد زخمی
خطہ چناب
قومی شاہراہ پر امرناتھ یاترا اور دیگر ٹریفک بلا خلل جاری
خطہ چناب

Related

گوشہ خواتین

دلہنیںایک جیسی دِکھتی ہیں کیوں؟ دورِ جدید

July 10, 2025
گوشہ خواتین

نکاح اور منگنی کے بدلتے رنگ ڈھنگ رفتارِ زمانہ

July 10, 2025
گوشہ خواتین

اچھی بیوی! | گھر کے تحفظ اور وقار کا ذریعہ دہلیز

July 10, 2025
گوشہ خواتین

بہو کی سوچ اور سسرال کا کردار؟ گھر گرہستی

July 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?