Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

اسیر کشتواڑ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: February 12, 2022 12:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
8 Min Read
SHARE
سال 2021 کے اوائل میں جب جموں میں ماہ فروری میں اپنی انگریزی کتاب دینے کے بہانےایک پر رونق اور پر نورچہرے کے آمنے سامنے کھڑا ہوا تومیرے ہاتھ کانپتے ہوئے ان سے مصافحہ کرکے ایک عجیب روحانی کیفیت میں کھو گئے۔ اپنی ملازمت کے دوران اپنے دوست ڈاکٹر شفقت رفیقی اور مرحوم پروفیسر شاذ شرقی سے سنا تھا کہ اسیر کشتواڑی نامی ایک ممتاز علمی ادبی شخصیت ہیں اور ان کی وجہ سے چناب وادی کے علم و ادب کو چار چاند لگ گئے ہیں۔ بہر حال رخصتی کے وقت اس باوقار شخصیت نے مجھے اپنی کچھ کتابیں عنایت کیں اور جب مجھے پتہ چلا کہ وہ  3درجن کے قریب کتابو ں کے مصنف ہیں تو دل خوش ہوا۔ اسیر صاحب ایک اعلی پایہ کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ ایک معیاری محقق مؤرخین اور تنقید نگار ہیں، ان کے الفاظ میں گلابی ادبی پیر ہن کے ساتھ ساتھ تصوف اور روحانیت کی وہ خوشبو نمایاں ہے جو کشتواڑ کو بغداد ثانی کے خطاب سے نوازتی ہے۔ ان کے الفاظ میں ادب کی چاشنی کے ساتھ ساتھ تنقید نگاری کا حقیقت پسندانہ سٹائل آبِ رواں کی طرح جھلکتاہے۔ وہ نہ صرف شاعر یا ادیب کے فنی پہلوؤں کو اُجاگر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں بلکہ اپنی ادبی اور علمی رائے زنی سے نئے نئے گر ہ کھول کر شاعر کی اصلیت کوبھی اجاگر کرتے ہیں۔
حال ہی میں ان کی تنقید اور تحقیق پر لکھی گئی کتاب توازن کو سابیتہ اکیڈمی ایوارڈ سے نواز کر حکومت نے ان کے علمی ادبی رول کو سراہا او ر وادی کشمیر کے ادیبوں دانشوروں اور قلمکاروں کی دیرینہ خواہش پوری کردی، توازن کیا ہے اور مادری زبان کشمیری میں اس کا کیا مقام ہے۔اس پرچند سطور ابیض قرطاس پر بکھیرنے کی جسارت کر رہا ہوں۔
اسیر کشتواڑیَ توازن میں تین چیزوں کو پرکھ کر کسی ادیب، شاعر یا ڈرامہ نگار کو تنقیدی پنے میں پرکھتا ہے ۔پہلے شاعر کا تعارف، اس کا سٹایل اور علمی ادبی خدمات، پھر اس کی شاعری کو معیاری تنقیدی قوس قزح پر پرکھ کر اسیر کشتواڑی صاحب اپنا محققانہ نقطہ نظر پیش کرتے ہیں۔ بقول ارسطو EVERY, great art has a beginning, a middle and an end  اسیر کشتواڑی کی کتاب توازن کو جب میں نے مختلف تحقیقی اور ادبی زاویوں میں سمجھ کر پوسٹ ماڈرنزم کے پیرائے میں رکھا تو میری نظر میں کشمیری زبان کی تنقیدی پہلو پر یہ کافی جاندار ہے۔اس کتاب کو سمجھنے کےلیے اردو کشمیری اور انگریزی تنقید پردست رس ہونا بہت اہم ہے، ورنہ پڑھنے والے کو فقط کنفیوژن پر کنفیوژن ہوں گے۔
جیسے کچھ نیم خواندہ لکھنے والوں نے اس کتاب کے سابیتہ اکیڈمی ایوارڈ ملنے پر جن چیزوں پر اعتراضات اٹھائے ہیں وہ 70 کی دہائی میں تنقید میں پہلے ہی ریجیکٹ ہو چکے ہیں ساڑھے پانچ سوصفحات پرمشتمل ایک ضخیم کتاب کا ایک ایک ورق کھنگھال کر دیکھیں تو کشمیری ادب کے حوالے سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا ۔توازن ایک انداز سے History of Kashmiri literature بھی ہے اور یہ پہلی کتاب ہے جو کشمیری زبان میں تنقید کو باضابطہ ایک عنوان دیکر ہماری شاعری کےلیے poetic Translation اور کمپریٹو تنقید کے حوالے سے ایک بات اظہر من الشمس ہے کہ مصنف نے کافی ضخیم کتابوں اور دیوانوں کا زبردست اور سنجیدہ مطالعہ کیا ہے۔جن ہمالیائی شخصیات پر لکھا گیا ،ان سے کشمیر ی زبان اور ادب کا ورق ورق روشن ہے۔ مثال کے طور پر رسا جاودانی کی جاودانیت اور ان کی رومانوی، حب الوطنی اور پرسوز و پرغنایت غزلوں اور نظموں نے کتاب کو چار چاند لگائے ہیں۔ مرزا عارف، ارجن دیو مجبور، پروفیسر رشید نازکی، برج پریمی، محمد یوسف ٹینگ، مرغوب بانہالی، بشیر بھدروایی، مشعل سلطانپوری ، پروفیسربشر بشیر اور نئی پیڑھی کے ممتاز شاعر شہناز رشید کو کتاب کا حصہ بنا کر توازن کو ملی ادبی اثاثہ بنایا ہے۔ تنقید کے نقط نظر سے perfectionism کسی کے لیے ممکن نہیں ہے، اس اعتبار سے لوگوں نے سر رابندر ناتھ ٹیگور کی گیتانجلی، ٹی ایس ایلیٹ کی Wasteland اور علامہ اقبال کی شہرۂ آفاق کتاب Reconstruction of religious thought in ISLAM  پر بھی کچھ منطقی اعتراضات اٹھائے ہیں مگر بعد کی تحقیق نے ان سبھی نقطوں کو کم فہمی اور کج روی ثابت کیا ہے۔
جیسے اسیر گزشتہ سے پیوستہ میں پہلے عرض کر چکا ہوں کہ کشمیری تنقید کے حوالے کشتواڑی کی کتاب توازن میں وہ تمام طلسماتی ادبی جھلکیاں موجود ہیں جن کی بنیاد پر یہ کشمیری زبان اور ادب کی تاریخ ہونے کے علاوہ ادب میں کمپریٹو سٹڈی اور کشمیری شاعری کو شعر بہ شعر انگریزی میں ترجمہ کرنے کی طرف ایک سنگ میل کی طرح استعمال کی جاسکتی ہے ،جو جاندار تنقیدی جائزہ بشیر بھدرواہی، شہناز رشید، محمد یوسف ٹینگ، رسا جاودانی، ڈاکٹر روپ کرشن بھٹ، ڈاکٹر رتن لال، رتو کول، پریم ناتھ شاد، ایاز رسول نازکی، نسیم شفائی اور برج ناتھ بیتاب کی علمی اور ادبی کاوشوں کا جائزہ لیا گیا ،اس کو دیکھ کر ادب کے طالب علم کا شوق ان دانشوروں اور قلمکاروں کو پڑھنے کا نہ صرف دوبالاہوجاتا ہے بلکہ کشمیری زبان اور ادب کے ایک روشن مستقبل کی کرن بھی نظر آتی ہے۔ جہاں تک زبان کی شائستگی، ادیبانہ رنگ اور کشش کا سوال ہے تو اس میں توازن واقعی یدطولٰی کی حیثیت رکھتی ہے کیونکہ پوسٹ ماڈرنزم کے بعد لٹریچر سے زیادہ فونوٹیکس اور لنگویج لرننگ پر فوکس آگیا اور اس تناظر میں توازن کو جب میں بحیثیت انگریزی ادب کے طالب علم کے زاویے سے دیکھتا ہوں تو یہ کتاب زبان دانی کے ساتھ ساتھ ریسرچ کے لیے بھی استعمال میں لائی جاسکتی ہے۔ اس حوالے سے اگر کتاب کو ایم اے کشمیری اور کچھ حصوں کو بی اے کشمیری نصاب میں شامل کیا جائے تو بہتر ہوگا یہاں کلچرل اکیڈمی اور ساہتیہ اکیڈمی کا بھی رول بنتا ہے کہ وہ جلد از جلد توازن کا موزون انگریزی ترجمہ کرواکر اس کو یورپ اور دوسری قوموں تک پہنچائیں تاکہ ہماری مادری زبان اور ادب بھی لکھن پور سے آگے چلے اور دنیا کی باقی زبانوں کی طرح ایک عالمی مقام حاصل کرے۔
(صدر شعبہ انگریزی،گورنمنٹ ڈگری کالج سوپور،کشمیر)
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

۔9500بنکر دستیاب، شہری علاقوں میں بھی تعمیرکئے جائینگے:ڈلو متاثرہ خاندانوں کی واپسی فورسز کی کلیئرنس کے بعد ممکن،ڈاکٹروں کی کمی دور کرنے کے اقدامات جاری
پیر پنچال
بوتلوں اور ڈبوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت پر پابندی
صنعت، تجارت و مالیات
جنگ بندی اعلان کے بعد تاریخی مغل روڈ پر بھی رونق واپس لوٹ آئی پیرپنچال میں لوگوں نے راحت کی سانس لیکر اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کردیں
پیر پنچال
ریکی باں ملہت پل تکمیل کے باوجود عوام کیلئے تاحال بند عام لوگوں کو پریشانی کا سامنا ، عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر
پیر پنچال

Related

کالممضامین

! پہلگام قتل عام | جو سرحد کے آرپار تباہ کاریوں کی وجہ بنا قلم قرطاس

May 13, 2025
کالممضامین

جنگ حل نہیں! امن ہی اصل فتح ہے فکر و فہم

May 13, 2025
کالممضامین

آتشی گولہ باری اور شہر پونچھ کی تباہی | قاری محمد اقبال کی شہادت کا آنکھوں دیکھا احوال آنکھوں دیکھی

May 13, 2025
کالممضامین

! ہندوپاک جنگ ٹل تو گئی لیکن خاصی تباہی کے بعد حق نوائی

May 13, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?