آج کا دن بڑا ہی خوبصورت ہے۔ حالات بھی بڑے خوشنماں ہیں۔ ٹپ ٹپ کرتی یہ بارش کچھ کہنا چاہتی ہے۔ بیتی دشمنی اور برائی مٹانا چاہتی ہے۔ کچھ نئے رشتے بنانا چاہتی ہے اور کچھ پرانے رشتوں کا سایہ مٹانا چاہتی ہے۔ آج کی نماز بھی ضرور قبول ہوئی ہوگی کیونکہ آج ہر ایک کے دل میں سکون ہے۔ آج ماحول بھی عجیب ہے۔ ہر طرف خوشی اور لطف کا جذبہ ہے۔ آنکھوں میں نمی ضرور ہے لیکن اس نمی میں سکون ہے کیونکہ یہ نمی اپنوں کے ساتھ وقت بتانے کیلئے ہے۔
سکول میں پڑھائی کا آخری دن ہے۔ سرمائی چھٹیاں شروع ہونگی۔ ساتھیوں سے مل بیٹھنا فی الحال بند ہوگا مگر فون پر رابطے ہونگے۔ اب تو5Gکی سروس بھی شروع ہوگئی ہے۔ انٹرنیٹ پر بہت خوب رابطے ہونگے۔ بہت مزہ آئیگا۔ لالاؔآجکی بارش میں بھیگ کر سوچتی ہے کہ کیا پھر کبھی یہ دن آئے گا لیکن پھر سمجھ جاتی ہے کہ یہ دن بہت خاص ہے کیونکہ جو دن گذر گیا اُسے دہرایا نہیں جاسکتا۔ تو بس آج کے دن کی چھاپ اس کاغذ کے پنے پر چھوڑ جانا چاہتی ہے۔۔۔۔
سیدہ انشرح گیلانی
طالبہ، ساتویں جماعت، زینہ کوٹ HMTسرینگر